in

پاکستان کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کی بہن کے بعد والدہ بھی بیمارہو گئیں 

پاکستان کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کی بہن کے بعد والدہ بھی بیمارہو گئیں 

پاکستان کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کی بہن کے بعد والدہ بھی بیمارہو گئیں 

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )اداکارہ بشریٰ انصاری کی بہن سنبل شاہد کے بعد ان کی والدہ بھی بیمار ہوگئی ہیں ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر اپنی والدہ محمودہ بشیر اور بہن سنبل شاہد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دونوں کی طبیعت ناسازی سے متعلق اطلاع دی۔بشریٰ انصاری نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میری بہن سنبل شاہد اور والدہ محمودہ بشیر دونوں بیمار ہیں ، انہیں اس حالت میں دیکھنا بے حد مشکل اور درد بھری کیفیت ہے۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں اللہ سے رحم کی بھی دعا کی۔تاہم اب تک یہ واضح نہ ہوسکا ہے کہ اداکارہ کی والدہ کورونا کا شکار ہیں یا کسی اور بیماری میں مبتلا ہیں۔خیال رہے کہ بشریٰ انصاری کی جانب سے اس قبل اپنی پوسٹ میں مداحوں کو اطلاع دی گئی تھی کہ ان کی بہن سنبل شاہد کورونا میں مبتلا ہیں۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستان آنےوالی پروازیں 5سے20مئی تک کم کرنےکافیصلہ

پاکستان آنےوالی پروازیں 5سے20مئی تک کم کرنےکافیصلہ

جمعہ کو یوم دعا منایا جائے گا، مولانا طاہر اشرفی

جمعہ کو یوم دعا منایا جائے گا، مولانا طاہر اشرفی