in

ہم ابھی بہت چھوٹے ہیں ہمانشی کھرانہ سے شادی کے سوال پر عاصم ریاض کا جواب 

ہم ابھی بہت چھوٹے ہیں ہمانشی کھرانہ سے شادی کے سوال پر عاصم ریاض کا جواب 

ہم ابھی بہت چھوٹے ہیں ، ہمانشی کھرانہ سے شادی کے سوال پر عاصم ریاض کا جواب 

ممبئی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ٹی وی ریئلٹی شو بگ باس کے سیزن 13 میں گھٹنے کے بل بیٹھ کر ہمانشی کھرانہ کو شادی کی پیشکش کرنے والے عاصم ریاض نے شادی سے متعلق پوچھے جانے والے سوال پر کہا کہ میرے خیال میں ہم ابھی بہت چھوٹے ہیں ۔

ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ایک انٹرویو میں عاصم ریاض نے بتایا کہ وہ ہمانشی کے ساتھ تعلقات میں ہیں لیکن ابھی شادی کرنے کے لئے ‘بہت کم عمر’ ہیں، ہم اپنے کیریئرکیلئے کام کر رہے ہیں اور اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ بھی اٹھانا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے شادی کے بارے میں پوچھے جانے پر ریڈیو کے میزبان سدھارتھ کنن کو بتایا کہ ہم شادی ضرور کریں گے لیکن ابھی بہت چھوٹے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی ہم اپنی توجہ کام اور مداحوں سے محبت پر مرکوز رکھنا چاہتے ہیں ۔ واضح رہے کہ عاصم کو بگ باس 13 کے دوران ہمانشی سے پیار ہو گیا تھا۔ ابتدا میں ہمانشی کی منگنی کسی اور سے ہوگئی تھی ، لیکن وہ ٹوٹنے کے بعد شو میں واپس آگئیں اور عاصم ریاض سے محبت کا اعلان کردیا۔ 

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Karachi Transport

سندھ کا کل سے انٹر ڈسٹرکٹ بس ٹرانسپورٹ پر پابندی کا فیصلہ

وزیراعظم کا سفیراور عملےکیخلاف انکوائری اورمثالی سزادینے کاحکم

وزیراعظم کا سفیراور عملےکیخلاف انکوائری اورمثالی سزادینے کاحکم