in

بیٹی کو جنم دینے کے بعد انوشکا شرما کی تازہ تصاویر سامنے آگئیں

بیٹی کو جنم دینے کے بعد انوشکا شرما کی تازہ تصاویر سامنے آگئیں

بیٹی کو جنم دینے کے بعد انوشکا شرما کی تازہ تصاویر سامنے آگئیں

ممبئی (ویب ڈیسک)بالی  ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی والدین بننے کے بعد پہلی مرتبہ سامنے آگئے، ان کی تصاویر ممبئی میں ایک کلینک کے باہر لی گئی  ہیں جہاں اداکارہ اپنے شوہر  کے ساتھ چیک اپ کیلئے پہنچی تھیں ۔ اس دوران انوشکا شرما کو بلیو ڈینم شرٹ اور میچنگ ڈینم جینس میں دیکھا گیا جبکہ کوہلی بلیک شرٹ اور بلیک پینٹ میں نظر آئے ۔

بیٹی کو جنم دئے ہوئے تقریبا 10 دن ہی ہوئے ہیں ، لیکن انوشکا شرما اب پہلے کی طرح ہی فٹ نظر آرہی ہیں اور وزن نہیں بڑھا۔پاپارازی نے انہیں کلینک کے باہر دیکھا تو جھٹ سے تصاویر بنا لیں جس پر جوڑی نے  پاپا رازی کو روکنے کی کوشش بھی کی ۔

جب ان کی تصاویر لینے پر اس شخص نے اصرار کیا اور ایک آدھ تصویر بنا لی تو اس کے بعد انہوں نے پوز بھی دیا اور تصویر بنوادی۔

یاد رہے کہ  11  جنوری کو والد بننے کی خوشخبری دیتے ہوئے ویرات کوہلی نے لکھا تھا کہ ہم دونوں کو یہ بتاتے ہوئے کافی خوشی ہورہی ہے کہ آج دوپہر ہمارے یہاں بیٹی پیدا ہوئی ہے ، پیار اور نیک خواہشات کیلئے دل سے شکرگزار ہیں ۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سوشل میڈیا پر شوہر کا بوسہ لیتے ہوئے تصویر وائرل اداکارہ ثناءفخر تنقید کرنے والوں کے خلاف میدان میں آ گئیں ویڈیو پیغام جاری کر دیا 

سوشل میڈیا پر شوہر کا بوسہ لیتے ہوئے تصویر وائرل اداکارہ ثناءفخر تنقید کرنے والوں کے خلاف میدان میں آ گئیں ویڈیو پیغام جاری کر دیا 

فیصل آباد،پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کی پراسرار موت

فیصل آباد،پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کی پراسرار موت