in

معروف ٹی وی سٹار جس کا شہرت کی وجہ سے جینا محال ہوگیا مرد ہاتھ دھو کر پیچھے پڑگئے

معروف ٹی وی سٹار جس کا شہرت کی وجہ سے جینا محال ہوگیا مرد ہاتھ دھو کر پیچھے پڑگئے

معروف ٹی وی سٹار جس کا شہرت کی وجہ سے جینا محال ہوگیا، مرد ہاتھ دھو کر پیچھے …

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) شہرت انسان کے لیے پیسہ اور آسائشیں تو لاتی ہے مگر ساتھ ہی کئی طرح کی منفی چیزیں بھی اپنے جلو میں لاتی ہے۔ اب اس برطانوی ٹی وی سٹار ہی کو دیکھ لیں جس نے معروف رئیلٹی شو ’لو آئی لینڈ‘ (Love Island)سے شہرت پائی اور اب عاقبت نااندیش مردوں نے اس کا جینا دوبھر کر رکھا ہے اور وہ اپنے گھر میں بھی سکون سے نہیں رہ پا رہی ۔ 

ڈیلی سٹار کے مطابق30سالہ مورا ہگنز کا کہنا ہے کہ ”میں سمجھتی تھی کہ شہرت ملنے کے بعد سب کچھ بہتر ہی ہو گا لیکن شہرت سے جہاں میرے ساتھ بہت کچھ اچھا ہوا، وہیں کچھ برا بھی ہونا شروع ہو گیا ہے۔ لوگوں کومعلوم ہو گیا ہے کہ میں کہاں رہتی ہوں چنانچہ کچھ مرد میرا پیچھا کرتے ہوئے میرے گھر تک پہنچ جاتے ہیں اور ان کا یہ رویہ مجھے ہمہ وقت خوفزدہ کیے رکھتا ہے۔“

مورا کا کہنا تھا کہ ”ایک بار ایک عمر رسیدہ آدمی میرے گھر میں گھس آیا۔ اس وقت میں گھر کے باغیچے میں ’سن باتھ‘ لے رہی تھی۔ چنانچہ اس شخص نے جھاڑیوں کے پیچھے چھپ کر میری تصاویر بنانی شروع کر دیں۔ اس شخص کی اس حرکت پر میں واقعی خوفزدہ رہ گئی تھی۔2019ءمیں لو آئی لینڈ میں شرکت کے بعد سے میرے ساتھ اس طرح کے بے شمار واقعات پیش آ رہے ہیں۔ “

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

آکسیجن سیلنڈرز کی من مانےداموں پر فروخت

آکسیجن سیلنڈرز کی من مانےداموں پر فروخت

مکہ مکرمہ میں بارش، گلیاں زیرِآب آگئیں

مکہ مکرمہ میں بارش، گلیاں زیرِآب آگئیں