in

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اداکار جمی شیر گل گرفتار

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اداکار جمی شیر گل گرفتار

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اداکار جمی شیر گل گرفتار

لدھیانہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اور بھارت کی پنجابی فلم انڈسٹری میں اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والے اداکار جمی شیر گل کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی  میڈیا کے مطابق ریاست پنجاب کے شہر لدھیانہ کے ایک سکول میں فلم کی شوٹنگ کی جا رہی تھی۔ پولیس نے شوٹنگ پر چھاپہ مارا اور موقع پر موجود افراد کو جرمانہ کرکے چھوڑ دیا۔ جرمانے کے باوجود فلم کی شوٹنگ نہ رکی اور نائٹ کرفیو میں بھی شوٹنگ کا عمل جاری رہا جس پر پولیس نے ایک اور چھاپہ مار کر اداکار جمی شیر گل سمیت متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فلم کے سیٹ پر 150 کے قریب افراد موجود تھے جنہوں نے ماسک نہیں لگایا ہوا تھا۔ شوٹنگ میں کورونا ایس او پیز کی بھی خلاف ورزیاں کی گئیں جس پر 35 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ہم 24گھنٹےبھی دشمن سےجنگ لڑنےکےقابل نہیں، مولانافضل الرحمان

ہم 24گھنٹےبھی دشمن سےجنگ لڑنےکےقابل نہیں، مولانافضل الرحمان

آکسیجن سیلنڈرز کی من مانےداموں پر فروخت

آکسیجن سیلنڈرز کی من مانےداموں پر فروخت