in

بھارتی اداکارہ نے دوست کے ناجائز تعلقات پر اعتراض کرنے والے اپنے سگے بھائی کو قتل کر دیا لاش جنگل میں دفنا دی 

بھارتی اداکارہ نے دوست کے ناجائز تعلقات پر اعتراض کرنے والے اپنے سگے بھائی کو قتل کر دیا لاش جنگل میں دفنا دی 

بھارتی اداکارہ نے دوست کے ناجائز تعلقات پر اعتراض کرنے والے اپنے سگے بھائی …

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی اداکارہ نے بوائے فرینڈ کے ساتھ ناجائز تعلقات پر اعتراض کرنے والے بھائی کو رکاوٹ سمجھتے ہوئے قتل کر دیا اور ہولناک واردات یہیں ختم نہیں ہوئی بلکہ پھر اس کی لاش کو جلانے کے بعد جنگل میں دفنا دیا گیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ کنندا اداکارہ شنایا نے مبینہ طور پر اپنے دوست نیاز کے ساتھ مل کر بھائی راکیش کو قتل کیا۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ دیوارگودہل کے جنگل سے 12 اپریل کو ایک جلی ہوئی اور پلاسٹک کے بیگ میں پیک کر کے دفنائی گئی لاش برآمد ہوئی، جب تفتیش کی تو پتا چلا کہ لاش ایک بار میں کام کرنے والے نوجوان راکیش کی ہے جو لاپتہ ہو گیا تھا۔پولیس حکام کے مطابق جب معاملے کی مزید تحقیقات کی گئیں تو پتا چلا کہ راکیش اداکارہ شنایہ اور نیاز کی محبت میں سب سے بڑی رکاوٹ تھا، اس لیے اسے قتل کر دیا گیا اور لاش کو جلا کر جنگل میں دفن کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے معاملے کی تحقیقات کے لیے اداکارہ شنایہ ، نیاز اور ان کے تین دوستوں سے تفتیش کی تو پتا چلا کہ راکیش کے قتل میں نیاز کے گھر والے بھی ملوث ہیں۔پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے تو یہی معلوم ہوتا ہے کہ راکیش کا قتل محبت کے تعلقات کی وجہ سے ہوا تاہم واقعے کی مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔

مزید :

بین الاقوامیتفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

خوشخبری انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا 

خوشخبری انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا 

سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی 

سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی