in

پریانکا کی کزن ہونے کا کوئی فائدہ نہ ہواکیرئیر کیلئے جدوجہد کرنا پڑیمیرا

پریانکا کی کزن ہونے کا کوئی فائدہ نہ ہواکیرئیر کیلئے جدوجہد کرنا پڑیمیرا

پریانکا کی کزن ہونے کا کوئی فائدہ نہ ہوا،کیرئیر کیلئے جدوجہد کرنا پڑی،میرا

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بالی ووڈ کی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی کزن میرا نے انکشاف کیا کہ انہیں اپنی کزن کے انڈسٹری میں ہونے کا کوئی فائدہ نہیں ہوا ، اپنے کیریئر کیلئے انہیں خود جدو جہد کرنا پڑی ۔

انگریزی جریدے ہندوستان ٹائمز کے مطابق میرا ساؤتھ انڈین فلموں کی اداکارہ ہیں ، انہوں نے سال 2005 میں انبی ارویئر کیساتھ تامل فلموں میں کیرئیر کا آغا زکیا ، اور بنگرم کے ساتھ 2016میں تیلگو فلم انڈسٹری میں قدم رکھا۔

میرا نے کچھ بالی ووڈ فلموں میں بھی کام کیا جن میں 1920 لندن بھی شامل ہے ۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کبھی فلموں میں کام کیلئے پریانکا سے بھیک نہیں مانگی ۔ میں نے پریانکا کی وجہ سے کبھی کوئی کام نہیں پکڑا ، کسی پرودیوسر نے مجھے اس لئے کاسٹ نہیں کہ میں پریانکا کی بہن ہوں ۔

میرا نے کہا کہ پریانکا کی وجہ سے مجھے کیریئر میں تو کوئی فائدہ نہیں ہوا لیکن ایک فائدہ ضرور ہوا کہ لوگوں نے مجھے سنجیدہ لیا، انہوں نے مجھے بری نظر سے نہیں دیکھا کیونکہ وہ جانتے تھے کہ میں انڈسٹری کے ہی خاندان سے تعلق رکھتی ہوں ،مجھے صرف یہی ایک فائدہ ہوا ورنہ باقی ساری محنت میں نے خود کی ، اور خوش قسمتی سے میری فلمیں پسند کی جاتی ہیں ۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ASLIVE MILK PRICE HIKE

کراچی: دودھ کی قیمتوں میں اضافےپر کمشنرکراچی سے جواب طلب

پاکستانی معیشت بحال ہو رہی ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک

پاکستانی معیشت بحال ہو رہی ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک