in

مالدیپ میں چھٹیاں منا کر واپس لوٹنے والے اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ پر بھارتی عوام برس پڑی شدید تنقید کا سامنا 

مالدیپ میں چھٹیاں منا کر واپس لوٹنے والے اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ پر بھارتی عوام برس پڑی شدید تنقید کا سامنا 

مالدیپ میں چھٹیاں منا کر واپس لوٹنے والے اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ پر …

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں کورونا وائر س نے تباہی مچا رکھی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر تین لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں اورملک میں آکسیجن کی شدید قلت کا بھی سامنا ہے اور ایسی صورتحال میں جب شارخ خان کی فیملی ملک سے باہر گئی تو انہیں فینز کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تاہم اب عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی بار آ گئی ہے جو کہ تازہ تازہ مالدیت سے چھٹیاں منا کر واپس پہنچے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے بالی ووڈ کی جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور ساتھ چھٹیاں منانے نکلے تھے، روزانہ کی مصروف زندگی سے دور کچھ وقت آرام پانے کا اس سے اچھا طریقہ کیا ہو سکتا ہے۔ یہ دونون بالی ووڈ سٹار سمندر کنارے کوالٹی وقت گزارنے کیلئے مالدیپ روانہ ہوئے تھے۔بھارت کے معروف فوٹو گرافر” وائرل بھیانی “ نے جوڑی کی بھارت واپسی پر ایئر پورٹ پر تصاویر بنائیں اور انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کیا ۔

فوٹوگرافر نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ پیغا م لکھا کہ ” لو برڈز مالدیپ میں چھٹیاں منانے کے بعد واپس پہنچ گئے “ ، اس تصویر کے سوشل میڈیا پر آتے ہی لوگوں کے رد عمل نے طوفان کھڑا دیا۔ جوڑی کو بھارت میں جاری مشکل وقت میں بیرون ملک موجیں کرنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔

رائر بھیانی کی پوسٹ پر ایک صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ” ملک کے یہ حالات ہیں اور گواروں کی مستی ہی ختم نہیں ہو رہی ہے ، افسوسناک ۔“پریانکا نامی صارف کا کہناتھا کہ ” اب انہیں کچھ دن کیلئے قرنطینہ کرنا چاہیے اور اس کے بعد انہیں پلازمہ عطیہ کرنا چاہیے کیونکہ دونوں ہی کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں ۔“

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کچھ دن قبل اداکار رنبیر کپور اور ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی میں کورونا وائرس کی علامات کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد سنجے لیلا بھنسالی اور رنبیر کپور نے خود کو قرنطینہ کر لیا تھا تاہم بعدازاں عالیہ بھٹ نے بھی خود کو آئیسولیٹ کر لیا تھا ۔اب عالیہ کی رپورٹ منفی آ چکی ہے ۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Covid-19 positive schools

کرونا کی تیسری لہر: بلوچستان میں پرائیویٹ اسکولز عید بند

پلاسٹک سرجری کے حوالے سے ہونے والی افواہوں پر بالآخر بالی ووڈ اداکارہ کوئنا مترا بول پڑیں

پلاسٹک سرجری کے حوالے سے ہونے والی افواہوں پر بالآخر بالی ووڈ اداکارہ کوئنا مترا بول پڑیں