in

عامر لیاقت کی گانا گاتے ویڈیو وائرل

عامر لیاقت کی گانا گاتے ویڈیو وائرل

گزشتہ روز ڈاکٹر عامر لیاقت کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں انہیں گانا گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔

عامر لیاقت کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جس میں وہ بالی ووڈ فلم کا ایک گانا گارہے ہیں جبکہ اس موقع پر اداکار علی انصاری کو گانے کی موسیقی پر ڈرم بجاتے دیکھا جاسکتا ہے ۔

ویڈیو اداکار علی انصاری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خود شیئر کی انہوں نے لکھا کہ مجھے ابھی تک ڈرم بجانا آتا ہے ۔

یہ ویڈیو اس وقت سامنے آئی جب عامر لیاقت ٹرانمسمیشن کے دوران کئے گئے ناگن ڈانس اور تیسر شادی کی افواہوں کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہیں ۔

اس سے قبل ٹی وی ہوسٹ عامر لیاقت نے سوشل میڈیا پرزیر گردش اپنی تیسری شادی کی خبروں پر ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان کی صرف ایک ہی شادی ہے۔

گزشتہ روز ہانیہ خان نامی خاتون نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ عامرلیاقت کی تیسری بیوی ہیں، لیکن ان پرطوبیٰ اورعامرنے ان پر کالا جادوکروایا جس سے ان کی بولنے کی صلاحیت چلی گئی تھی اور وہ گزشتہ ایک سال سے علاج کروارہی ہیں اور اب کچھ بہترہوئی ہیں۔

اس خبرپرردعمل دیتے ہوئے عامرلیاقت نے انسٹاگرام پرایک منٹ 20 سیکنڈ دورانیے کا ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں عامر لیاقت نے کہا ” عورت کی لمبی زبان کا شکوہ تو سبھی کرتے ہیں مگر کوئی گونگی عروت سے شادی نہیں کرنا چاہتا، آپ لوگ میری 3، 4 ، 5 شادیاں کروا چکے ہیں لیکن میری ایک ہی شادی ہے اور وہ طوبیٰ سے ہے”۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جاپان نے پاکستان کا 36کروڑ 70لاکھ ڈالر قرضہ مؤخر کردیا

جاپان نے پاکستان کا 36کروڑ 70لاکھ ڈالر قرضہ مؤخر کردیا

تحریک انصاف میں گروپ بندی کا خطرہ ٹل گیا، زرتاج گل

تحریک انصاف میں گروپ بندی کا خطرہ ٹل گیا، زرتاج گل