in

عائزہ خان صرف محبت کی خواہشمند خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تصویر شیئرکردی

عائزہ خان صرف محبت کی خواہشمند خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تصویر شیئرکردی

عائزہ خان صرف محبت کی خواہشمند، خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تصویر شیئرکردی

کراچی (آئی این پی) خوبرو اور معروف اداکارہ عائزہ خان بہت جلد بڑی کامیابی اپنے نام کرنے والی ہیں۔اداکارہ عائزہ خان کے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 8 اعشاریہ 7 ملین یعنی 87 لاکھ فالوورز ہوگئے ہیں۔اب عائزہ خان کو 9 ملین فالوورز کرنے میں صرف تین لاکھ صارفین کی ضرورت ہے جس کے بعد وہ پاکستان کی پہلی اداکارہ بن جائیں گی جن کے فالوورز کی تعداد 9 ملین ہے۔

عائزہ خان نے اس خوشی کے موقع پر اپنے مداحوں کے لیے ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس پر ان کے فالوورز کی تعداد درج ہے۔عائزہ خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ مجھے صرف محبت کی ضرورت ہے۔

انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی اداکاراﺅں میں ایمن خان دوسرے نمبر پر ہیں جن کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 8.4 ملین ہے جبکہ اداکارہ ماہرہ خان اس فہرست میں تیسرے نمبر پر فائز ہیں جنہیں انسٹاگرام پر 7.5 ملین صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اداکارہ جھانوی کپور نے پھر سے مصوری شروع کردی

اداکارہ جھانوی کپور نے پھر سے مصوری شروع کردی

Coronavac-vaccine---Health-Web

کروناویکسین کی قیمت مقررنہ کرنےپر سیکریٹری صحت کوتوہین عدالت کانوٹس