in

معروف پاکستانی اداکارہ کورونا کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل

معروف پاکستانی اداکارہ کورونا کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل

معروف پاکستانی اداکارہ کورونا کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی بہن اداکارہ سنبل شاہد کو کورونا کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل جی این این کے مطابق تصویر شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ اسما عباس نے اپنی بڑی بہن سنبل شاہد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بہن کی حالت بہت خراب ہے اور اس وقت میری پیاری باجی وینٹی لیٹر پر ہیں۔ براہ مہربانی ان کے لیے دعا کریں کہ وہ جلدی گھر آجائیں۔ اسماء عباس کی پوسٹ پر شوبز شخصیات کی جانب سے بھی اداکارہ کی جلد صحتیابی کے لیے دعائیں کی جارہی ہیں۔

یاد رہے اسما عباس سے قبل اداکارہ بشریٰ انصاری نے 10 اپریل کو اپنی بہن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ  میری پیاری بہن سنبل شاہد ان دنوں کورونا وائرس سے جنگ لڑ رہی ہیں۔ انہوں نے تمام لوگوں سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کرتے ہوئے  چاروں بہنوں کی سلامتی کی دعا کی تھی۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

برطانیہ کی پہلی باحجاب فائر فائٹر نے دقیانوسی سوچ کو شکست دیدی

برطانیہ کی پہلی باحجاب فائر فائٹر نے دقیانوسی سوچ کو شکست دیدی

فلک شبیر اور سارہ خان کی پہلی ملاقات کب اور کہاں ہوئی تھی ؟ اداکارہ نے ساری کہانی بتا دی

فلک شبیر اور سارہ خان کی پہلی ملاقات کب اور کہاں ہوئی تھی ؟ اداکارہ نے ساری کہانی بتا دی