in

نوازالدین صدیقی کی سیرسپاٹےکرنے والی سلیبرٹیزپرکڑی تنقید

نوازالدین صدیقی کی سیرسپاٹےکرنے والی سلیبرٹیزپرکڑی تنقید

بالی ووڈ اداکارنوازالدین صدیقی نے بیرون ملک سیروتفریح کے دوران تصاویرشیئرکرنے والے شوبزستاروں کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

بالی ووڈ ہنگامہ کے مطابق اداکارکا کہنا ہے کہ یہ سیلیبرٹیزایک ایسے وقت کیں تصاویرشیئرکررہی ہیں جب دنیا بدترین کساد بازاری کا شکار ہے، لوگوں کے پاس بمشکل کھانا کھانے کیلئے پیسہ ہے اور اداکار سیروتفریح پرپانی کی طرح پیسہ بہارہے ہیں۔

اتوار 25 اپریل کی شام تک تقریبا ایک کروڑ 70 لاکھ کیسز اور ایک لاکھ 92 ہزار 311 اموات کے ساتھ بھارت کرونا سے سب سے زیادہ متاثرہونے والے ممالک میں سے ایک بن چکا ہے۔ اسی دوران بہت سے بھارتی ستارےمالدیپ سمیت مشہور ترین تفریحی مقامات سے اپنی تصاویرشیئرکررہے ہیں۔

نوازالدین صدیقی نے طنزیہ انداز میں لکھا ”ان لوگوں نے مالدیپ کو مذاق بنادیا ہے، لیکن وہ اور کس حوالے سے بات کریں گے؟ اداکاری ؟ 2 منٹ میں یہ بھاپ بن کرختم ہوجائیں گے”۔

اداکار نے درخواست کی کہ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد ساتھ کے ساتھ اظہارہمدردی کریں اور اپنی تفریحی سرگرمیاں خود تک محدود رکھیں ۔

اداکارامیت سدھ نے بھی ایسے افراد کو “بے وقوف ” کہتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے سوشل میڈیا سے وقفہ لے لیا ہے کیونکہ وہ ایسے افراد کی غیرسنجیدگی برداشت نہیں کرسکتے۔

حالیہ دنوں میں سیروتفریح کی تصاویر شیئرکرنے والوں میں جھانوی کپور، سارہ علی خان، پوجابیدی شامل ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ملک بھر میں 40 سے بڑی عمر کے افراد کیلئے ویکسین کا اعلان

ملک بھر میں 40 سے بڑی عمر کے افراد کیلئے ویکسین کا اعلان

اداکارہ ایمن خان نے ایسی ویڈیو شیئرکردی کہ مداح ٹوٹ پڑے کھری کھری سنادیں

اداکارہ ایمن خان نے ایسی ویڈیو شیئرکردی کہ مداح ٹوٹ پڑے کھری کھری سنادیں