in

بڑے دل کیلئے شکریہ پڑوسی

بڑے دل کیلئے شکریہ پڑوسی

کرونا کی عالمی وبا سے شدید متاثر بھارت میں یومیہ ریکارڈ کیسز کے رپورٹ ہونے اور سیکڑوں ہلاکتوں سے بحرانی صورتحال ہے، ایسے میں پاکستان کی جانب سے اظہار ہمدردی اوردعاوں پربھارتی فلمی ستارے بھی اس خلوص کے معترف ہیں۔

بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے مشکل وقت میں اظہار یکجہتی پر پاکستان کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بطور خاص کرکٹرشعیب اخترکابھی شکریہ ادا کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پرسوارا بھاسکر نے لکھا ” باوجود اس کے کہ ہمارے میڈیا اور مین اسٹریم پر پاکستانیوں کا مسلسل مذاق اڑایا جاتا ہے اورغلط معلومات پھیلائی جاتی ہیں، اس تباہ کن وقت میں پاکستانی سول سوسائٹی اور سوشل میڈیا کی جانب سےاظہارِ یکجہتی اور ہمدردی دیکھ کر خوشی ہے”۔

اداکارہ نے کھلے دل سے پاکستانیوں کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ” بڑے دل کیلئے شکریہ پڑوسی ”۔

اس سے قبل شعیب اختر نے بھی ٹوئٹر پراپنی ویڈیو میں پاکستانی حکومت اورمداحوں سے اس مشکل صورتحال میں بھارت کی مدد کرنے پرزوردیاتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کوعالمی سطح پر تعاون کی ضرورت ہے، یہ ایک وبائی بیماری ہے اور ہم سب اس میں ایک ساتھ ہیں۔ کرکٹر کا کہنا تھا کہ سرحد کے دونوں اطراف کے لوگوں کو ایک دوسرے کا سہارا بننا چاہیے۔

شعیب کی ٹویٹ پر سوارا نے شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ” آپ کے مہربان الفاظ اور جذبہ انسانی کے لیے بہت شکریہ شعیب اخترجی”۔

پاکستان کی جانب سے اظہار یکجہتی نے ہمیشہ پاکستان مخالف بیان دینے والی اداکارہ کنگنا رناوٹ کو بھی تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔

کنگنا نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ” پاکستان اسٹینڈ ود انڈیا کا ٹاپ ٹرینڈ دیکھ کر اچھا لگا، ہم بھی اس مشکل وقت میں ہمدردی کے معترف ہیں ”۔

شعیب اختر کے علاوہ مہوش حیات، عثمان خالد بٹ، مومنہ مستحسن ، فاطمہ بھٹو سمیت دیگرنے بھی بھارت کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

چیئرمین ایدھی فاؤنڈیشن فیصل ایدھی بھی بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے نام خط میں انہیں مدد کی پیشکش کرچکے ہیں، فیصل ایدھی نے مودی کو 50 ایمبولینس اور رضاکاروں کی ٹیم بھارت بھیجنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس ٹیم کی قیادت خود کرنے کے لیے تیارہیں۔

پاکستان کی جانب سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کو باضابطہ طور پر امداد کی پیشکش کرچکے ہیں ۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ملک بھرمیں اولیول امتحانات آج سے شروع،شفقت محمود کا بچوں کیلئےپیغام

ملک بھرمیں اولیول امتحانات آج سے شروع،شفقت محمود کا بچوں کیلئےپیغام

جب رزاحمد نے آسکرریڈ کارپٹ پراہلیہ کے بال سنوارے

جب رزاحمد نے آسکرریڈ کارپٹ پراہلیہ کے بال سنوارے