in

جب رزاحمد نے آسکرریڈ کارپٹ پراہلیہ کے بال سنوارے

جب رزاحمد نے آسکرریڈ کارپٹ پراہلیہ کے بال سنوارے

ایوارڈ سیزن صف ہار جیت سے متعلق نہیں ہوتے ، ان میں کچھ ایسے وائرل لمحات بھی آتے ہیں جو دیکھنے والوں کے دل جیت لیں۔

ایسا ہی کچھ فلمی دنیا کے معتبرترین ایوارڈ آسکر کے ریڈ کارپٹ پرہوا جہاں فلم ’’ساؤنڈ آف میٹل‘‘ کیلئے بہترین اداکار کی کیَٹگری میں نامزاد اداکار رز احمد نے اہلیہ کے بال سنوارے۔

اداکار اور ان کی اہلیہ فاطمہ فرحین مرزا آسکر ریڈ کارپٹ پر فوٹوکیلئے پوز دے رہے تھے جب رز نے فوٹوگرافرز سے درخواست کر کے فاطمہ کے بال ٹھیک کیے، اداکار نے پُرمزاح انداز میں کہا کہ میں آفیشل اسٹائلسٹ ہوں۔

جنوری 2021 میں بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے رز نے یہ نہیں بتایا تھا کہ ان کی فاطمہ سے کیسے اور کہاں ملاقات ہوئی، اہلیہ کا نام تک نہ بتانے والے رزکا کہنا تھا کہ اس بات کا میرے کام سے کوئی تعلق نہیں ۔

اکیڈمی ایوارڈزکی تاریخ میں میں پہلی بار مسلمان اور پاکستانی نژاد لیڈ رول میں ایوارڈ کے لیے نامزد ہوا تھا۔برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ پاکستانی نژاد رز احمد کے مقابلے میں انتھونی ہوپکنز کوفلم ‘ دی فادر’ کیلئے بہترین اداکار قراردیا گیا۔

فلم ’’ساؤنڈ آف میٹل‘‘ میں رزاحمد نے ریوبن اسٹون نامی ایک ایسے ڈرمرکا کردارادا کیا جواپنی سماعت کھودیتا ہے، فلم میں نشے کی لت کے باعث اسکی زندگی میں تباہی اورپھر اس لت سے چھٹکارے کی جدوجہد دکھائی گئی ہے۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے رز کا خاندان 70 کی دہائی میں برطانیہ منتقل ہواتھا۔ اداکار کے دادا شاہ محمد سلیمان برطانوی راج میں وہ پہلے مسلمان جج تھے جو الہ آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بنے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بڑے دل کیلئے شکریہ پڑوسی

بڑے دل کیلئے شکریہ پڑوسی

فلم ”نومیڈ لینڈ ” نے آسکرکامیلہ لوٹ لیا

فلم ”نومیڈ لینڈ ” نے آسکرکامیلہ لوٹ لیا