in

معروف بھارتی گلوکارہ سنیدھی چوہان نے بالآخر اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق خاموشی توڑ دی

معروف بھارتی گلوکارہ سنیدھی چوہان نے بالآخر اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق خاموشی توڑ دی

معروف بھارتی گلوکارہ سنیدھی چوہان نے بالآخر اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق …

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف پلے بیک گلوکارہ سنیدھی چوہان کے متعلق افواہ پھیلی ہوئی تھی کہ ان کی ازدواجی زندگی مشکلات کا شکار ہے اور شوہر ہتیش سونک کے ساتھ ان کے شدید اختلافات چل رہے ہیں۔ اسی دوران ہتیش سونک میڈیا کے سامنے آئے مگر اس معاملے پر بات کرنے سے انکار کر دیا جس سے افواہ کو مزید تقویت ملی تاہم اب گلوکارہ خود اس حوالے سے سامنے آ گئی ہیں اور اس افواہ کی تردید کر دی ہے۔

 ای ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے سنیدھی چوہان نے کہا ہے کہ ”ہتیش کے ساتھ معاملات اب ٹھیک ہو چکے ہیں۔ اب سب کچھ ٹھیک ہے اور ہم اکٹھے رہ رہے ہیں۔“

قبل ازیں سنیدھی چوہان کے ایک قریبی دوست نے بھی بتایا تھا کہ ”سنیدھی اور ہتیش کے درمیان واقعی شدید اختلافات تھے اور وہ الگ بھی رہنا شروع ہو گئے تھے تاہم حال ہی میں انہوں نے باہمی معاملات کو سدھار لیا ہے اور اب پھر سے ایک ساتھ رہنے لگے ہیں۔ “ بتایا گیا ہے کہ سنیدھی اور ہتیش کچھ عرصہ قبل گووا گئے تھے، جہاں سے واپسی پر دونوں میں اختلافات پیدا ہو گئے جو وقت کے ساتھ شدید تر ہوتے چلے گئے۔ واضح رہے کہ سنیدھی چوہان کی ہتیش کے ساتھ یہ دوسری شادی ہے۔ وہ 2012ءمیں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور یکم جنوری 2018ءکو ان کے ہاں پہلا بیٹا تیگھ پیدا ہوا۔اس سے پہلے سنیدھی چوہان کی شادی معروف کوریو گرافر بوبی خان کے ساتھ2002ءمیں 18سال کی عمر میں ہوئی تھی تاہم دونوں شادی کے ایک سال بعد ہی الگ ہو گئے تھے۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

PAKISTAN-VACCINE-AFP

ساٹھ سال سےزائد عمرکے شہریوں کیلئےواک اِن ویکسین کی منظوری

چوری شدہ سافٹ ویئرز کا بڑھتا ہوا استعمال اور اسکےنقصانات

چوری شدہ سافٹ ویئرز کا بڑھتا ہوا استعمال اور اسکےنقصانات