in

سیف علی خان اور کرینہ کپور اپنے چھوٹے بیٹے کو دنیا کے سامنے کیوں نہیں لاناچاہتے ؟ پہلی مرتبہ وجہ سامنے آ گئی 

سیف علی خان اور کرینہ کپور اپنے چھوٹے بیٹے کو دنیا کے سامنے کیوں نہیں لاناچاہتے ؟ پہلی مرتبہ وجہ سامنے آ گئی 

سیف علی خان اور کرینہ کپور اپنے چھوٹے بیٹے کو دنیا کے سامنے کیوں نہیں …

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان اور ان کی اہلیہ اداکارہ کرینہ کپور دوسرے بیٹے کے والدین بن چکے ہیں لیکن فوٹو گرافرز کا اس کی تصاویر لینے کاانتظار ختم ہونے کو ہی نہیں آ رہاہے کیونکہ جوڑی کی جانب سے اپنے دوسرے بیٹے کو میڈیا سے دور رکھا جارہاہے اور اب اس کی وجہ بھی سامنے آ گئی ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان اور اداکارہ کرینہ کا اپنے چھوٹے بیٹے کو عوامی سطح پر لانے کاکوئی ارادہ نہیں ہے اور اس حوالے سے سیف علی خان کے قریبی ذرائع کاکہناہے کہ یہ خود کے بچاﺅ کا ایک طریقہ ہے ،کرینہ اور سیف نے تیمور کو لوگوں کے درمیان لانے کا فیصلہ کیا تو آپ نے دیکھا اس کے ساتھ کیاہوا ۔فوٹو گرافرز کے ساتھ سائستگی سے برتاﺅ کے سبب انہوں نے تیمور کی بھر پور تصاویر بنائیں ، اب تیمور فوٹو گرفرازکو دیکھتے ہی ہاتھ ہلانے لگتے ہیں ، یہ ایک بچے کیلئے بالکل بھی اچھا نہیں ہے ، تیمور علی خان کے مسلسل سرخیوں میں رہنے کے باعث سیف اور کرینہ نے دوسرے بچے کو عوامی سطح پر نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

کرینہ کپوراور سیف علی خان نے اپنے چھوٹے بیٹے کی تصویر اور نام کو بھی ابھی تک خفیہ رکھا ہواہے جبکہ ان کے چاہنے والے سب سے چھوٹے نواب کی تصاویر دیکھنے کو ترس اٹھے ہیں ۔ اپنے چاہنے والوں کیلئے کرینہ اور سیف نے اپنے چھوٹے بیٹے کی ایک تصویر ضرور شیئر کی لیکن اس میں انہو ںنے اس کا چہرہ چھپا رکھا تھا ، جبکہ تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ سیف علی خان اور تیمور خان اس کے ساتھ کھیل رہے ہیں ۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

یہ بہت پیاراسفرتھا، شائستہ لودھی کی اپنی طلاق کے معاملے پربات

یہ بہت پیاراسفرتھا، شائستہ لودھی کی اپنی طلاق کے معاملے پربات

بروقت لاک ڈاؤن لگایا ہوتا تو کرونا روکا جا سکتا تھا،بلاول

بروقت لاک ڈاؤن لگایا ہوتا تو کرونا روکا جا سکتا تھا،بلاول