in

شائستہ لودھی بالآخر اپنی علیحدگی پر بول پڑیں

شائستہ لودھی بالآخر اپنی علیحدگی پر بول پڑیں

شائستہ لودھی بالآخر اپنی علیحدگی پر بول پڑیں

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ اور ٹی وی میزبان شائستہ لودھی نے اپنے پہلے شوہر وقار سے طلاق کے حوالے سے کہا کہ کبھی حالات ایسے ہو جاتے ہیں کہ علیحدہ ہونا ہی بہتر ہوتا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق شائستہ لودھی حال ہی میں ایک رمضان پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنے پہلے شوہر  وقار سے علیحدگی اور  ان کی وفات سے متعلق گفتگو کی۔وقار سے طلاق سے متعلق سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں وقار سے اپنی طلاق کے معاملے کو ایک مختلف انداز سے دیکھتی ہوں، ہماری 12 سالہ خوبصورت ازدواجی زندگی نے ہمیں خوبصورت بچے دیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں یہ نہیں کہتی کہ طلاق کے معاملے میں ایک شخص ہی برا ہوتا ہے، بعض اوقات ایسی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے کہ چیزیں اچھی نہیں جا رہی ہوتی اور راستے جدا کرنا ہی بہتر ہوتا ہے، ہمارے معاملے میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔شائستہ لودھی کا کہنا تھا کہ طلاق کے وقت میں نے اپنے رشتے سے متعلق بہت کچھ بولا جو غلط تھا، شاید اس وقت ہمارے معاملات ٹھیک ہو جاتے، میں سمجھتی ہوں کہ مجھے خاموش رہنا چاہیے تھا، اب مجھے اس کا بہت افسوس ہوتا ہے۔

اپنے سابق شوہر وقار کی وفات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شائستہ لودھی نے بتایا کہ طلاق کے بعد ہم دونوں نے شادیاں کر لیں، بعدازاں وقار مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو گئے اور ان کی طبیعت زیادہ خراب ہو گئی جس کے باعث وہ جان کی بازی ہار گئے۔اداکارہ نے کہا کہ میرے اپنی سابق ساس کے ساتھ اب بھی بہت اچھے تعلقات ہیں اور میرے بچے اپنے دادا دادی کے ساتھ اچھا وقت بھی گزارتے ہیں، میری تین مائیں ہیں۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کراچی: اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں بڑھنے لگیں

کراچی: اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں بڑھنے لگیں

احتجاج سے متعلق پی ڈی ایم کا اجلاس 26اپریل کوطلب

احتجاج سے متعلق پی ڈی ایم کا اجلاس 26اپریل کوطلب