in

یہ بہت پیاراسفرتھا، شائستہ لودھی کی اپنی طلاق کے معاملے پربات

یہ بہت پیاراسفرتھا، شائستہ لودھی کی اپنی طلاق کے معاملے پربات

ٹی وی ہوسٹ، اداکارہ اور ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹرشائستہ لودھی نے اپنی پہلی شادی کے حوالے سے کھل کربات کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا ہے کہ ان کی 12 سال پرانی شادی ختم کیوں ہوئی؟۔

شائستہ اور گلوکار فاخر، ندایاسر کے پروگرام ”شان سحور” میں شریک تھے جس کے دوران ندا نے ان سے پوچھا کہ شائستہ واحدی سے شائستہ لودھی کا سفرکتنا مشکل تھا جو آپ نے اکیلے طے کیا؟ ۔

جواب میں شائستہ کا کہنا تھا ،میں اس سفرکو ایک مختلف نظریے سے دیکھتی ہوں اور میرے لیے یہ بہت پیارا سفر تھا۔ کسی بھی عورت کیلئے یہ آسان نہیں ہوتا کہ آپ کی بسی بسائی زندگی بالکل الگ ہوجائے۔ مجھے شادی کے 12 سال میں بچے ملے اورمیں نے اپنی ساس سے اپنی ماں سے زیادہ سیکھا کیونکہ ماں کے گھرمیں تو پڑھائی میں مصروف تھی۔

شادی کی ناکامی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کبھی کبھی دو اچھے لوگوں کے درمیان بھی چیزیں خراب ہوجاتی ہیں اور آپ آگے نہیں چل پاتے لیکن اس کا مطلب یہ ہرگزنہیں کہ میں کہوں تم بہت برے ہواورمیں تمہیں چھوڑ رہی ہوں،ہوسکتا ہے میں نے بھی غلطیاں کی ہوں اور وہاں سے بھی غلطیاں ہوئی ہوں لیکن جو رشتہ اچھے نوٹ پرختم کیا جائے اس میں آپ کی بھی عزت ہوتی ہے اور سامنے والے کی بھی۔ وہ ایک بہترین باپ تھے۔ شادی ختم ہونا اوراس کے بعد کے 3 سال میرے لیے بہت مشکل تھے۔

شائستہ نے بتایا، میرے کئی بیوقوف ساتھیوں نے مشورے دیا کہ ٹی وی پر آکر سب بولو اورمیں نے یہ بیوقوفیاں بھی کیں لیکن بعد میں کچھ عقلمند ملے اور اپنے تجربے سے پتا چلا کہ ٹی وی پرہرچیزکے بارے میں بات نہیں کرنی چاہئےکیونکہ جب آپ ایک بات کہتے ہیں تو خود بخود 100 باتیں بن جاتی ہیں جو آپ کو بھی نہیں علم ہوتا کہ ایسا ہوا تھا۔

شائستہ نے اپنے بچوں کو خود سے زیادہ بہادر قراردیتے ہوئے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ آپ کو سمجھ آتا ہے، اگرمجھے اس وقت عقل ہوتی تو میں سمجھ جاتی اس لیے میں کہوں گی کہ میری بھی غلطیاں تھیں۔ شادی میں بالکل بھی گزارا نہ ہونا الگ بات ہے لیکن آپ کو بہت ساری چیزوں کو سمجھنا چاہیے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ علیحدگی کے بعد پہلے شوہروقار نے بھی دوسری شادی کرلی تھی جس کے ایک ڈیڑھ سال بعد ان کے جگرمیں کچھ مسئلہ ہوا جو ہمیشہ سے تھا لیکن ہوتے ہوتے السر ہوا اور چیزیں کافی بگڑگئیں۔ بعد ازاں ان کا انتقال ہوگیا۔

اپنی سابقہ ساس کو سراہتے ہوئے شائستہ نے کہا کہ میرے ان کے ساتھ اب بھی بہت اچھے تعلقات ہیں، میرے بچے دادا دادی کے ساتھ اچھا وقت بھی گزارتے ہیں اورمیں کہتی ہوں کہ میری 3 مائیں ہیں۔

دوسری شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شائستہ نے کہا کہ یہ اللہ کا کرم ہے کہ اس سب کے بعد عدنان میری زندگی میں آئے۔اللہ کا کرم ہے کہ اس نے مجھے زندگی کے کسی حصے میں منفی نہیں ہونے دیا ہاں درمیان میں 3،4 ماہ ایسے آئے جب میں ذہنی طور پربہت زیادہ ڈسٹرب رہی۔

شائستہ کی دوسری شادی 2015 میں ان کے کزن عدنان لودھی سے ہوئی تھی، پہلی شادی سے ان کے 2 بیٹے اور ایک بیٹی ہے ۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بھارتی پولیس اہلکاروں کی مسلمانوں سے دعا کی اپیل

بھارتی پولیس اہلکاروں کی مسلمانوں سے دعا کی اپیل

سیف علی خان اور کرینہ کپور اپنے چھوٹے بیٹے کو دنیا کے سامنے کیوں نہیں لاناچاہتے ؟ پہلی مرتبہ وجہ سامنے آ گئی 

سیف علی خان اور کرینہ کپور اپنے چھوٹے بیٹے کو دنیا کے سامنے کیوں نہیں لاناچاہتے ؟ پہلی مرتبہ وجہ سامنے آ گئی