in

بھارت کے معروف فلم و ٹی وی اداکار کو دل کا دورہ جانبر نہ ہوسکے

بھارت کے معروف فلم و ٹی وی اداکار کو دل کا دورہ جانبر نہ ہوسکے

بھارت کے معروف فلم و ٹی وی اداکار کو دل کا دورہ ، جانبر نہ ہوسکے

سورس:   Instagram/actoramitmistry

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے فلم و ٹی وی اداکار امیت مستری دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گئے۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق امیت مستری کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کے منیجر مہارشی ڈیسائی نے کہا ہے کہ ”یہ خبر سن کر میں صدمے کی کیفیت میں ہوں۔ امیت اپنے گھر پر بالکل ٹھیک تھے، یہاں تک کہ انہیں صحت کا کوئی مسئلہ بھی لاحق نہیں تھا۔ ناشتے کے بعد انہیں اچانک دل میں درد ہوا جو ہارٹ اٹیک ثابت ہوا۔“

مہارشی ڈیسائی کا کہنا تھا کہ ”امیت مستری کی موت انڈسٹری ک لیے ایک بڑا نقصان ہے۔“ فلم و ٹی وی کے نامور اداکاروں نے امیت مستری کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے۔ کپل شرما شو کے اداکار کیکو شاردا نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ”امیت مستری میرے سینئر کولیگ اورایک دوست تھے۔ ہم نے کئی ڈراموں میں ایک ساتھ کام کیا۔ وہ بہت شاندار اداکار اور خوبصورت گلوکار تھے۔ ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔ “ واضح رہے کہ امیت مستری فلم کیا کہنا، ایک چالیس کی لاسٹ لوکل، یملا پگلا دیوانہ، ویب سیریز بندش اور ٹی وی شوز تنالی راما اور میڈم سر سمیت متعدد ڈراموں میں کام کر چکے تھے۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈالر کی قیمت میں مزید کمی، آج کے کرنسی ریٹ

ڈالر کی قیمت میں اضافہ، آج کے کرنسی ریٹ

کرونا مریضوں کا دوسروں سے میل جول حرام ہے، مفتی اعظم

کرونا مریضوں کا دوسروں سے میل جول حرام ہے، مفتی اعظم