in

کورونا کا شکارمعروف بھارتی موسیقار شرون راتھور زندگی کی بازی ہار گیا

کورونا کا شکارمعروف بھارتی موسیقار شرون راتھور زندگی کی بازی ہار گیا

کورونا کا شکارمعروف بھارتی موسیقار شرون راتھور زندگی کی بازی ہار گیا

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارت کے معروف موسیقار شرون راتھور کورونا سے جنگ لڑتے لڑتے 66 برس کی عمر میں زندگی کی بازی ہار گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شرون راتھور ممبئی کے ایس ایل راہیجا ہسپتال میں نہایت تشویشناک حالت میں داخل تھے۔ رپورٹس کے مطابق شرون شوگر کے عارضے میں بھی مبتلا تھے اوران کے پھیپھڑے بھی کورونا کے باعث متاثر تھے۔

شرون راتھور کی موت کی تصدیق ان کے ساتھی موسیقار ندیم سیفی نے کی۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے نہایت افسوسناک لہجے میں کہا ہم نے پوری زندگی ایک ساتھ گزاری تھی لیکن اب شرون ہم میں نہیں رہا۔ فلمساز انیل شرما نے بھی ٹوئٹر پر بتایا کہ بھارت کے بڑے اور نامور میوزک ڈائریکٹر شرون کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔

واضح رہے کہ شرون راتھور نوے کی دہائی اور سنہ 2000  کے اوائل کے معروف موسیقار تھے۔ انہوں نے اور ان کے پارٹنر ندیم سیفی نے 90 کی دہائی کے اوائل میں فلم ’’عاشقی‘‘ کی موسیقی ترتیب دی تھی۔ اس کے علاوہ شرون راتھور نے فلم ’’ساجن‘‘، ’’سڑک‘‘، ’’پھول اور کانٹے‘‘، ’’دیوانہ‘‘، ’’راجا‘‘،’’اگنی ساکشی‘‘،’’جیت‘‘، ’’ہم ہیں راہی پیار کے‘‘ اور ’’پردیس‘‘ سمیت متعدد البمز پر کام کیا تھا۔

بھارت میں کورونا وائرس کی دوسری لہر زیادہ خطرناک ہے اور روزانہ لاکھوں کی تعداد میں مثبت کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔ بالی ووڈ میں بھی کئی اداکار کووڈ 19 کا شکار ہوچکے ہیں جن میں نیل نتن مکیش، سونو سود، منیش ملہوترا، کترینہ کیف، اکشے کمار، گووندا، پاریش راول، عالیہ بھٹ، رنبیر کپور اور روہت ساراف وغیرہ شامل ہیں۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pak vs Zim

دوسرا ٹی20: پاکستان کا زمبابوے کیخلاف بولنگ کا فیصلہ

بالی ووڈکولازوال دھنیں دینے والے شراون چل بسے

بالی ووڈکولازوال دھنیں دینے والے شراون چل بسے