in

بالی ووڈکولازوال دھنیں دینے والے شراون چل بسے

بالی ووڈکولازوال دھنیں دینے والے شراون چل بسے

کرونا کی عالمی وبا نے بالی ووڈ موسیقاروں کی معروف جوڑی ندیم شراون کو بھی توڑدیا۔ شراون راٹھور کرونا سے ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث 66 سال کی عمر میں ممبئی میں چل بسے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کے شراون راٹھورکی طبیعت بگڑنے پر اُنہیں ممبئی کے ایس ایل راہیجا اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ بیٹے کے مطابق انہوں نے گزشتہ رات جمعرات 22 اپریل کو رات 10 بجکر 15 منٹ پر آخری سانس لی۔

ندیم شراون کی جوڑی نے 90 کی دہائی میں عاشقی، ساجن، دل ہے کہ مانتا نہیں، سڑک جیسی ہٹ فلموں کی کمپوزیشن کی اور شائقین موسیقی کو سُپرہٹ گانے دیے جو آج بھی مقبول ہیں۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف ستاروں نے شراون کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی ترتیب دی گئی لازوال دھنوں کو یاد کیا۔

اکشے کمار نے انہیں اپنی فلم ”دھڑکن ” سمیت کئی فلموں کیلئے جادو تخلیق کرنے والا قرار دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا۔

اجے دیوگن نے اپنی فلم ” پھول اورکانٹے” کی موسیقی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ شراون (اورندیم) میرے کیریئر میں 30 سال میرے ساتھ چلے، ان کے انتقال کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا۔

شریا گھوشال نے اپنی ٹویٹ میں شروان کو حقیقی اور نرم دل انسان کہتے ہوئے ان کی موت کو بہت بڑا نقصان قرار دیا ۔

میوزک کمپوزر سلیم مرچنٹ نے بھی شراون کیلئے جذباتی پیغام شیئر کیا۔

عدنان سمیع نے لکھا کہ شراون نہ صرف ایک ناقابل یقین کمپوزر تھے بلکہ ایک محبت کرنے والی روح اور خوبصورت دل رکھتے تھے۔

موسیقار پریتم نے شراون کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کرونا کیلئے لکھا کہ نہ جانے یہ ڈراونا خواب کب ختم ہوگا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کورونا کا شکارمعروف بھارتی موسیقار شرون راتھور زندگی کی بازی ہار گیا

کورونا کا شکارمعروف بھارتی موسیقار شرون راتھور زندگی کی بازی ہار گیا

قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، اہم فیصلوں کا اعلان ہوگیا

قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، اہم فیصلوں کا اعلان ہوگیا