in

چُپکے چُپکے میں داماد کے تضحیک آمیز کردارپرعلی سفینہ کاجواب

چُپکے چُپکے میں داماد کے تضحیک آمیز کردارپرعلی سفینہ کاجواب

رمضان المبارک میں نشرکیے جانے والے ڈرامہ سیریل ” چپکے چپکے” کو گھرداماد کے کردارکی تضحیک آمیزعکاسی پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اداکارعثمان خالد بٹ کے بعد اب یہ کردار ادا کرنے والے اداکارعلی سفینہ نے بھی تنقید کا جواب دیا ہے۔

سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹرپر ایک ٹویٹ کے جواب میں علی سفینہ نے لکھا ” بھئی جب مسکین بھائی اپنی فیملی کے ساتھ خوش ہے تولوگوں کو کیا فکرہے ؟ حوصلہ کریں اور شو سے لطف اندوز ہوں ”۔

ڈرامے میں علی سفینہ نے میراسیٹھی کے شوہرکا کردارادا کیا ہے جو سسرال میں ہی رہتا ہے اور بات بے بات اس کی تضحیک کی جاتی ہے۔

اس بحث کا آغاز پاکستان میں خواتین کے مقبول سوشل میڈیا گروپ ” سول سسٹرزآف پاکستان ” کی بانی کنول احمد کی ایک ٹویٹ کے بعد ہوا جنہوں نے نشاندہی کی تھی کہ مسکین کا کردار مزاح کے ذریعے دقیانوسی تصورات کو تقویت بخش رہا ہے۔ کنول نے سول سسٹرز کی مثال پیش کی جہاں ایک خاتون نے انہیں بتایا کہ وہ اپنے بوڑھے والدین کی دیکھ بھال کرنے سے قاصر ہے کیونکہ معاشرتی دباؤ کی وجہ سے وہ اپنے شوہر کے ساتھ ان کے ساتھ نہیں رہ سکتی۔

کنول کی ٹویٹ کے جواب میں عثمان خالد بٹ نے اس کردار کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ ضروری نہیں یہ کردار دقیانوسی تصورات کو اجاگرکررہا ہو لیکن اس حقیقت کو بھی سراہیں کہ جب بھی میرا (گل) اپنے شوہر کی تضحیک کرتی ہے ، گھر کے دوسرے لوگ اس کیخلاف آواز اٹھاتے ہیں۔

ڈرامہ سیریل ” چُپکے چُپکے ” سُپرہٹ قرارپانے والے رمضان ڈرامہ سیریل ” سُنو چندا ” کی رائٹر صائمہ اکرم چوہدری نے تحریرکیا ہے جبکہ ہدایتکار دانش نواز ہیں۔

کاسٹ میں عثمان خالد بٹ، عائزہ خان، میرا سیٹھی ، اسماءعباس ، علی سفینہ ، اور دیگر شامل ہیں۔ ایمن سلیم کے علاوہ ” کامکس بائی ارسلان (سی بی اے) ” سے شہرت حاصل کرنے والے یو ٹیوبر ارسلان نصیر نے بھی اسی ڈرامے سے اپنا ایکٹنگ ڈیبیو کیا ہے۔

ڈرامہ سیریل ” چپکے چپکے” کی مشی کس معروف کرکٹرکی بیٹی ہیں؟۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کراچی سمیت سندھ بھر میں کاروبار بندش کے دن پھر تبدیل

کراچی سمیت سندھ بھر میں کاروبار بندش کے دن پھر تبدیل

بھارت:نئی دہلی میں ہر تیسرا شخص کرونا میں مبتلا ہوگیا

بھارت:نئی دہلی میں ہر تیسرا شخص کرونا میں مبتلا ہوگیا