in

علی حیدرامریکی ٹی وی پرشو کی میزبانی کریں گے

علی حیدرامریکی ٹی وی پرشو کی میزبانی کریں گے

ماضی کے معروف گلوکارعلی حیدر اداکاری کے بعد اب میزبانی کرتے بھی نظرآئیں گے۔

گلوکارامریکی ٹی وی چینل این ٹی وی ہیوسٹن پر اپنے نام سے منسوب پروگرام” دی علی حیدرشو” کی میزبانی کریں گے۔

این ٹی وی ہیوسٹن نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اس حوالے سے اعلان کرتے ہوئے لکھا” علی حیدرکا ٹیم کے نئے ممبر کی حیثیت سے اعلان کرنے کے لئے تیار ہیں، ہمیں یقین ہے کہ آپ کا ہنر ، جوش اور فریش آئیڈیاز کمپنی کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے”۔

علی نے بھی اپنے نئے شو کے سیٹ سے تصاویر شیئر کیں اوراس منصوبے کا حصہ ہونے پرجوش و خروش کا اظہا کرتے ہوئے لکھا ” ایک انتہائی پروفیشنل ٹیم جس کے ساتھ آپ کام کرنا چاہتے ہیں” ۔

گلوکار کے مداحوں نے اپنے تبصروں میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بھی اس حوالے سے پرجوش ہیں۔

ایک گھنٹہ دورانیہ پرمشتمل یہ ریکارڈ شو ہفتے میں ایک بار نشر کیا جائے گا۔ انٹرٹینمنٹ اورلائیو میوزک پرمبنی ” علی حیدرشو” میں جنوبی ایشیائی افراد کی نمائندگی شامل ہوگی اور مہمانوں کی بڑی تعداد پاکستانی اوربھارتی ہوگی۔

کم عمری سے گلوکاری کا آغازکرنے والے علی حیدر کا پہلا میوزیکل البم ” جان جاں سُن ” 1988 میں ریلیز ہوا جس کے بعد انہوں نے چاہت، قرار، ماہی ، سندیسہ ، چاندنی راتیں، ترنگ، تیرانام لیا تو، کی جاناں میں کون، یا رب، سائیاں سمیت دیگر سے اپنے شائقین کوخوب محظوظ کیا۔

علی حیدر کی 1993 میں ریلیز ہونےوالی البم ” پرانی جینز” کے ٹائٹل سونگ نے انہیں شہرت کی بلندیوں پرپہنچادیا۔ اس کے علاوہ ان کے گانے ” چاند سا مکھڑا” اور ” قرار” نے بھی بےانتہامقبولیت حاصل کی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستان میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.90 فیصد ہوگئی

پاکستان میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.90 فیصد ہوگئی

دوسراٹی 20: بابر اعظم ایک اور ریکارڈ بنانے کے قریب

دوسراٹی 20: بابر اعظم ایک اور ریکارڈ بنانے کے قریب