in

بھارت کی وہ معروف اداکارہ جس کے جڑواں بیٹے اپنی والدہ کی شادی کرواناچاہتے ہیں 

بھارت کی وہ معروف اداکارہ جس کے جڑواں بیٹے اپنی والدہ کی شادی کرواناچاہتے ہیں 

بھارت کی وہ معروف اداکارہ جس کے جڑواں بیٹے اپنی والدہ کی شادی کرواناچاہتے …

سورس:   Instagram/urvashidholakia

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) 40سالہ بھارتی اداکارہ اروشی ڈھولکیا نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ان کے جڑواں بیٹے ان کی شادی کرانے پر بضد ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اروشی نے کہا کہ ”ساگر اور کشتیج چاہتے ہیں کہ میں شادی کر لوں یا کسی کے ساتھ ڈیٹنگ شروع کر دوں۔“رپورٹ کے مطابق اروشی نے کم عمری میں ہی شوبز کی دنیامیں قدم رکھا اور 16سال کی عمر میں ان کی شادی ہو گئی۔ ایک سال بعد 17سال کی عمر میں ان کے ہاں جڑواں بیٹوں ساگر اور کشتیج کی پیدائش ہوئی۔ آئندہ سالوں میں اروشی اور ان کے شوہر کے درمیان تعلق سردمہری کا شکار ہوتا گیا اور بالآخر دونوں میں طلاق ہو گئی۔

شوہر سے طلاق کے بعد اروشی ساتھی اداکار انوج سچدیو کے ساتھ تعلق میں رہیں تاہم کئی سال کی ڈیٹنگ کے بعد ان کا بریک اپ ہو گیا۔ تب سے اروشی سنگل ہیں۔ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ میرے بیٹے ہی نہیں بلکہ فیملی کے دیگر لوگ بھی چاہتے ہیں کہ اب میں ’سیٹل ڈاﺅن‘ ہو جاﺅں۔ تاہم میں اس معاملے کو ابھی سنجیدہ نہیں لے رہی۔ میرے بیٹے تو اکثر مجھے شادی کرنے یا ڈیٹنگ کرنے کا کہتے رہتے ہیں تاہم میں ہر بار ہنس کر ان کی بات ٹال دیتی ہوں۔“اروشی ڈھولیکیا ’کسوٹی زندگی کی‘ کے پہلے ایڈیشن میں کومولیکا کے کردار کے حوالے سے جانی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ دیکھ بھائی دیکھ، شکتی مان، کبھی سوتن کبھی سہیلی، تم بن جاﺅں کہاں، کہیں تو ہو گا اور بے تاب دل کی تمنا ہے سمیت کئی ٹی وی سیریز میں کردار ادا کر چکی ہیں۔ وہ بگ باس سیز 6کی فاتح بھی ہیں۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کیاآپ کو معلوم ہے اداکارہ ’ ایمن ‘ پاکستان کے کس معروف سابق کرکٹر کی بیٹی ہیں ؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا 

کیاآپ کو معلوم ہے اداکارہ ’ ایمن ‘ پاکستان کے کس معروف سابق کرکٹر کی بیٹی ہیں ؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا 

ڈکیتی پرمزاحمت، کالج پرنسپل قتل

ڈکیتی پرمزاحمت، کالج پرنسپل قتل