in

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے تیسرے بچے کی پیدائش پر سزا تجویز کردی

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے تیسرے بچے کی پیدائش پر سزا تجویز کردی

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے تیسرے بچے کی پیدائش پر سزا تجویز کردی

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ میں اداکاری سے زیادہ متنازع بیانات اور تنازعات کے سبب سرخیوں میں رہنے والی اداکارہ کنگنا رناوت نے ملک میں آبادی کو کنٹرول کرنے کے لیے تیسرے بچے کی پیدائش پر والدین کو سزا دینے کی تجویز پیش کردی ہے،اداکارہ نے یہ تجویز  ’ ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں دی ہے۔

کنگنا رناوت نے لکھا ہے کہ آبادی کنٹرول کرنے کے لیے سخت قوانین بنانا چاہئیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ بھی سچ ہے کہ اندرا گاندھی الیکشن ہار گئی تھیں اور بعد میں انہیں اس مسئلے کو اٹھانے پر مار دیا گیا تھا۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ موجودہ وقت میں بحران کے پیش نظر تیسرے بچے کی پیدائش پر والدین کو جیل یا کم از کم ان پرجرمانہ عائد کرنا چاہیے۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ کنگنا رناوت کی جانب سے جاری کردہ بیان پر بے پناہ تنقید کی جا رہی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ خود اداکارہ کے مزید دو بہن بھائی ہیں۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جہانگیرترین کےحمایتی وزراء کاسربراہ تفتیشی ٹیم کی تبدیلی کیلئے دباو

جہانگیرترین کےحمایتی وزراء کاسربراہ تفتیشی ٹیم کی تبدیلی کیلئے دباو

ECP-3

پی کے63 نوشہرہ: ضمنی الیکشن کالعدم قرار دینےکی درخواست مسترد