in

یہ کس معروف ترین اداکارہ کی لڑکپن کی تصویر ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا

یہ کس معروف ترین اداکارہ کی لڑکپن کی تصویر ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا

یہ کس معروف ترین اداکارہ کی لڑکپن کی تصویر ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط …

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں سکول کی دو طالبعلم یونیفارم پہنے ہوئے ٹیبل کے آگے کھڑی ہیں اور بظاہر تصویر سے یہ اندازہ لگایا جا سکتاہے کہ سکول میں پریکٹیکل کی کلاس چل رہی ہے ۔

یہ تصویر کسی اور کی نہیں بلکہ بالی ووڈ کی معروف ترین اداکارہ” دیشا پٹانی “کی ہے جو آتے ہی بالی ووڈ پر چھا گئیں، اداکارہ کے بارے میں مشہو ر ہے کہ وہ جیکی شیروف کے بیٹے ” ٹائیگر شیروف “ کے ساتھ تعلقات میں ہیں لیکن اس بات کا کبھی بھی دونوں کی جان بسے کھل کر میڈیا کے سامنے اظہار نہیں کیا گیا تاہم دونوں کو متعدد با ر ایک ساتھ دیکھا جا چکاہے ، بھارتی ویب سائٹ پنک ولا نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ دونوں الگ ہو گئے ہیں تاہم اس حوالے سے بھی کوئی ٹھوس تصدیق موجود نہیں ہے ۔

دیشا پٹانی نے اپنے کیریئر کا آغاز تامل فلم ” لوفر “ سے کیا جو کہ 2015 میں ریلیز کی گئی تھی لیکن بالی ووڈ میں قدم بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی کی زندگی پر بننے والی فلم ” ایم ایس دھونی “ سے رکھا ، جس کے بعد وہ آگے بڑھتی چلی گئیں، دیشا پٹانی نے 2017 میں چائنیز فلم ” کنگ فو یوگا “ میں اداکاری کے جوہر دکھائی ، یہ فلم چین کی سب سے بہترین کاروبار کرنے والی فلموں میں شامل ہوئی ۔

دیشا پٹانی اس کے بعد ٹائیگر شیروف کے ساتھ فلم باغی 2 میں دکھائی دیں جس میں انہوں نے لیڈ رول ادا کرتے ہوئے سب کو اپنی اداکاری کا دیوانہ بنایا ۔دیشا پٹانی کا تعلق بھارتی ریاستی اتر کھنڈ سے ہے اور انہوں نے انجینئرنگ کر رکھی ہے ، ان کی تاریخ پیدائش کے بارے میں بتایا جاتاہے کہ وہ 13 جون 1992 کو پیدا ہوئیں ، ان کے والد پولیس میں افسر تھے جبکہ والدہ ہیلتھ انسپکٹر کے عہدے پر فرائض انجام دیتی رہیں۔آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی کہ ان کی بڑی بہن ” خوشبو پٹانی “ بھارتی فوج میں لیفٹیننٹ ہیں جبکہ ان کا ایک چھوٹا بھائی بھی ہے جس کا نام ” سورینش پٹانی “ ہے ۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

نقاب پرپابندی: سوئزرلینڈ میں 7مارچ کو عوامی ریفرنڈم ہوگا

نقاب پرپابندی: سوئزرلینڈ میں 7مارچ کو عوامی ریفرنڈم ہوگا

پاکستانی ڈرامے ’دل نا امید تو نہیں‘ نے دل جیت لئے سوشل میڈیا پر ریکارڈ ساز مقبولیت

پاکستانی ڈرامے ’دل نا امید تو نہیں‘ نے دل جیت لئے سوشل میڈیا پر ریکارڈ ساز مقبولیت