in

بھارتی اداکارہ سری دیوی کی موت لیکن سب سے پہلے کونسا پاکستانی اداکار تعزیت کیلئے پہنچا تھا؟ تہلکہ خیز دعویٰ 

بھارتی اداکارہ سری دیوی کی موت لیکن سب سے پہلے کونسا پاکستانی اداکار تعزیت کیلئے پہنچا تھا؟ تہلکہ خیز دعویٰ 

بھارتی اداکارہ سری دیوی کی موت لیکن سب سے پہلے کونسا پاکستانی اداکار تعزیت …

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے کہا ہے کہ بھارتی اداکارہ سری دیوی کی موت کے بعد میں پہلا شخص تھا جو بونی کپور کے پاس تعزیت کے لیے پہنچا تھا، اس وقت بیچارے بونی کپور بہت افسردہ تھے اور کیوں نہ ہوتے۔

عدنان صدیقی نے ’’چھوٹی کار بڑا اسٹار‘‘ نامی شو کے دوران بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سری دیوی کی موت کے وقت کو یاد کرتے ہوئے کہا جس وقت سری دیوی کی موت ہوئی میں دبئی میں ہی تھا۔ بونی کپور نے مجھے اپنے بھانجے کی شادی پر بلایا تھا لہذا میں ان کا مہمان تھا۔ میں ان سے ملنے ہی جارہا تھا جب مجھے سری دیوی کی موت کی خبر ملی۔

عدنان صدیقی نے کہا غالباً میں سب سے پہلا آدمی تھا جو ادھر پہنچا اور بونی کپور سے اظہار تعزیت کیا،  میں نے جب سری دیوی کی موت کی خبر سنی تو مجھے یقین نہیں آرہا تھا کہ کیا واقعی ایسا ہوگیا ہے کیونکہ میں کل ہی تو ان سے ملا تھا اور ایک رات میں ہی یہ حادثہ ہوگیا۔ عدنان صدیقی نے کہا مجھے بہت افسوس ہو اتھا سریی دیوی کی موت کی خبر سن کر۔

واضح رہے کہ بھارت کی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کی موت 24 فروری 2018 کو پانی کے ٹب میں ڈوبنے سے ہوئی تھی۔ عدنان صدیقی نے فلم ’’مام‘‘ میں سری دیوی کے شوہر کا کردار ادا کیا تھا اور سجل علی نے ان کی بیٹی کا کردار نبھایا تھا۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گلوکارہ آئمہ بیگ نے ایسی تصویر شیئرکردی کہ صارفین طنز کیے بنا نہ رہ سکے

گلوکارہ آئمہ بیگ نے ایسی تصویر شیئرکردی کہ صارفین طنز کیے بنا نہ رہ سکے

سعودی عرب کے صحرا میں برف باری

سعودی عرب کے صحرا میں برف باری