in

مداحوں کی مسکراہٹوں میں زندہ معین اخترکی دسویں برسی

مداحوں کی مسکراہٹوں میں زندہ معین اخترکی دسویں برسی

پاکستان میں مزاحیہ اداکاری کا کینوس ایک نام کے بغیر بالکل ادھوارا ہے اور وہ نام ہے عہد ساز شخصیت معین اختر کا۔ لازوال اداکاری سے اپنا نام ہمیشہ کے لیے مداحوں کے دلوں پر نقش کر دینے والے اداکار کی دسویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

چوبیس دسمبر1950 کو کراچی میں پیدا ہونے والے معین اختر نے فنی سفر کا آغاز 16 سال کی عمر میں اسٹیج ڈراموں سے کیا۔ ”بڈھا گھر پہ ہے“ اور ”بکرا قسطوں پر“ نے معین اختر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ۔

ٹی وی پر انہوں نے انور مقصود اور بشریٰ انصاری کے ساتھ مل کر کئی شاہکار پروگرام پیش کیے ،ان کے یادگار ڈراموں میں روزی، ہاف پلیٹ، شو ٹائم، اسٹوڈیو ڈھائی، ففٹی ففٹی، آنگن ٹیڑھا، انتظار فرمائیے اور عید ٹرین سمیت دیگر شامل ہیں جس میں معین اختر نے ایسے کردار ادا کیے کہ جنہیں دیکھ کر لبوں پر بےساختہ مسکراہٹ آ جاتی ہے۔

معین اختر خوش گفتار اور باکمال شخصیت کے حامل انسان تھے۔ مزاحیہ اداکاری ہو یا کمپیئرنگ ، ان کا ہر انداز منفرد ہے۔ مختلف شخصیات کی پیروڈی میں بھی معين اختر کا کوئی مقابلہ نہ تھا، ان کا شمارپاکستان کے ان فنکاروں میں کیا جاتا تھا جن کے ساتھ کام کرکے بھارتی فنکار بھی فخر محسوس کرتے تھے۔

پیروڈی میں تو معيین اخترکا کوئی مقابلہ نہ تھا، یہ ان کے فن کا ہی کمال ہے کہ انور مقصود جیسے بڑے رائٹر معین اختر کے بنا اپنی کہانیوں کو ادھورا سمجھتے تھے۔

انور مقصود نے بی بی سی اردو کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ معین اخترجیسا فنکار ایک بارہی پیدا ہوتا ہے اپنے پروگرام لوزٹاک کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نے معین سے کہا تھا کہ اپنی طرف سے کھانسنا بھی مت۔۔ اپنی طرف سے سانس لینا بھی گوارا نہیں کرنا اور 389 اقساط میں معین نے وہی کیا جو اسکرپٹ میں لکھا تھا اور یہ کوئی بڑا ایکٹر ہی کرسکتا ہے۔

معین اختر کو ان کی ہمہ جہت فنکارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سمیت کئی اہم قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز سے نوازا گیا ۔

پاکستان کے لیے فخر کا باعث بننے والے معین اختر22 اپریل 2011 کوکراچی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے لیکن ان کی یادیں آج بھی مداحوں کے چہروں پر موجود مسکراہٹوں میں زندہ ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

برطانیہ نے بھارت سے آنے والی اضافی پروازوں کی اجازت ختم کردی

برطانیہ نے بھارت سے آنے والی اضافی پروازوں کی اجازت ختم کردی

معین اخترکے ابتدائی دنوں کی ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل

معین اخترکے ابتدائی دنوں کی ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل