in

معین اختر کو مداحوں سے بچھڑے دس برس بیت گئے 

معین اختر کو مداحوں سے بچھڑے دس برس بیت گئے 

معین اختر کو مداحوں سے بچھڑے دس برس بیت گئے 

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکار معین اختر کو مداحوں سے بچھڑے دس برس بیت چکے ہیں ۔ لیجنڈ اداکار24 دسمبر 1950 کو کراچی میں پیدا ہونے والے معین اختر فن کی دنیا کا ایسا ستارہ تھے جو مداحوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہے۔

معین اختر نے 13سال کی عمر میں بطور چائلڈ سٹار کیریئر کا آغاز کیا۔ انہوں نے تھیٹر میں شیکسپیئر کے مرچنٹ آف وینس کے شائے لاک کا کردار ادا کیا۔ نوعمری کے سٹیج ڈراموں ”بڈھا گھر پہ ہے“ اور ”بکرا قسطوں پر“ نے معین اختر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا جب کہ”روزی“،”ففٹی ففٹی“،”ہاف پلیٹ“،”شوٹائم“،”انتظار فرمایئے“اور”آنگن ٹیڑھا“ ان کے یادگار ڈراموں میں سے ہیں۔

ٹی وی پر جہاں انہوں نے انور مقصود اور بشریٰ انصاری کے ساتھ مل کر کئی شاہکار پروگرام پیش کیے وہیں منچلے نوجوان سے لے کر ایک سنکی بوڑھے تک کے جو کردار انھوں نے ادا کیے انہیں دیکھ کر آج بھی چہرے پر تبسم سے پھیل جاتا ہے۔ معین اختر کو پرائڈ آف پرفارمنس اور ستارئہ امتیاز سمیت اہم قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ۔

معین اختر 22اپریل 2011 کو کراچی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔معین اختر نے پروگرامز میں اردن کے شاہ حسین ، گیمبیا کے وزیر اعظم دادی الجوزہ، پاکستان کے سابق صدر مرحوم ضیاالحق ،سابق وزیر اعظم مرحوم ذوالفقار علی بھٹو ، سابق صدر مرحوم یحییٰ خان ، سابق صدر غلام اسحاق خان جیسی اہم قومی اور بین الاقوامی شخصیات کی میزبانی بھی کی۔ 

معین اختر نے اپنے شو میں سابق صدر پاکستان جنرل (ر)پرویز مشرف کی میزبانی بھی کی جبکہ شو کے دوران انہوں نے مزاح کے طور پر پرویز مشرف کی نقل بھی اتاری تھی۔معین اختر نے شو میں برصغیر کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی بھی میزبانی کی۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تصویر کہانی: امریکا میں نماز تراویح، سماجی فاصلہ مثالی

تصویر کہانی: امریکا میں نماز تراویح، سماجی فاصلہ مثالی

شاہد خاقان عباسی کا این سی او سی بند کرنے کا مطالبہ

شاہد خاقان عباسی کا این سی او سی بند کرنے کا مطالبہ