in

معین اخترکے ابتدائی دنوں کی ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل

معین اخترکے ابتدائی دنوں کی ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل

چار دہائیوں تک ٹی وی اسکرین پرراج کرنے والے عظیم فنکار معین اخترکی پہچان پھلجڑیوں، شگوفوں، چٹکلوں کے ساتھ ساتھ سنجیدہ اداکاری بھی تھی، ان کےکیرئیر کے ابتدائی دنوں کی ویٖڈیو سوشل میڈیا پرخوب وائرل ہورہی ہے۔

اسٹیج پرمعین اخترکے ابتدائی دنوں کی یہ ویڈیو چیئرمین فلم اینڈ سنسر بورڈ دانیال گیلانی نے ٹوئٹر پرشیئرکی۔

یہ ویڈیو معروف صداکار، میزبان ، اداکار اور پروڈیوسرضیاء محی الدین کے شوکی ہے جو اس زمانے کے واحد چینل یعنی سرکاری ٹیلیویژن پر نشر کیا جاتا تھا۔

اسٹینڈ اپ کامیڈی کرنے والے معین اختر نے شو میں موجود حاضرین کو اپنے منفرد ٹیلنٹ سے خوب ہنسایا۔ ویڈیو میں وہ پرانے زمانے کی خواتین کے بال بنانے کا طریقہ بخوبی سمجھا رہے ہیں۔

خداداد صلاحیتوں کے مالک معین اخترکےاس انداز نے ان کے فالوورز کو خوب محظوظ کیا اور انہوں نئے اپنے تبصروں میں بھرپورخوشی کا اظہار کرتے ہوئے لیجنڈری آرٹسٹ کوسراہا۔

چوبیس دسمبر 1950ء کو کراچی میں پیدا ہونے والے معین اختر نے 1966ء میں پی ٹی وی پر یوم دفاع پاکستان پروگرام سے فنی سفر شروع کیا اورچھا گئے۔

ہاف پلیٹ کے مرزا صاحب ہوں، یا نٹ کھٹ روزی، لیجنڈری اداکارکا ہر کردار آج بھی ذہنوں میں جوں کا توں ہے۔ان کے کریڈٹ پر بچاؤ معین اختر سے، بے بیا معین اختر، ہاف پلیٹ اور لوز ٹاک سمیت سبھی پروگرامز بےمثل ہیں لیکن ڈرامہ سیریل “روزی “میں نبھائے جانے والے کردارنے ان کوامرکردیا۔

معین اختر کا شمارپاکستان کے ان فنکاروں میں کیا جاتا تھا جن کے ساتھ کام کرکے بھارتی فنکار بھی فخر محسوس کرتے تھے۔ پیروڈی میں تو معيین اختر کا کوئی مقابلہ نہ تھا، یہ ان کے فن کا ہی کمال ہے کہ انور مقصود جیسے بڑے رائٹر معین اختر کے بنا اپنی کہانیوں کو ادھورا سمجھتے تھے۔

فنون لطیفہ کے تمام شعبوں میں صلاحیتوں کا جادو جگانے والے معین اختر 22 اپریل 2011 کو کراچی میں حرکت قلب بند ہونے سے چل بسے۔

نوٹ: یہ خبرمئی 2020 میں پوسٹ کی گئی تھی جواداکار کی دسویں برسی پران کے مداحوں کیلئے ایک بار پھرشیئرکی جارہی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مداحوں کی مسکراہٹوں میں زندہ معین اخترکی دسویں برسی

مداحوں کی مسکراہٹوں میں زندہ معین اخترکی دسویں برسی

امریکا کی افغانستان واپسی میں شدید خطرات لاحق ہونگے،جنرل مکینزی

امریکا کی افغانستان واپسی میں شدید خطرات لاحق ہونگے،جنرل مکینزی