in

ایشوریا رائے بچن اور ابھیشک بچن کی ازدواجی زندگی کی وہ باتیں جو شاید آپ کو معلوم نہیں

ایشوریا رائے بچن اور ابھیشک بچن کی ازدواجی زندگی کی وہ باتیں جو شاید آپ کو معلوم نہیں

ایشوریا رائے بچن اور ابھیشک بچن کی ازدواجی زندگی کی وہ باتیں جو شاید آپ کو …

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) ابھیشک بچن اور ایشوریا رائے بچن بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑیوں میں سے ایک ہیں، جو انٹرویوز میں گاہے ایک دوسرے کے متعلق دلچسپ انکشافات بھی کرتے رہتے ہیں۔ ویب سائٹ pinkvilla.comنے ایک رپورٹ میںان کے کچھ انکشافات یکجا کیے ہیں۔ ابھیشک بچن نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ایشوریا رائے فٹ بال میچز دیکھنے کی بہت بڑی شوقین ہیں اور ہم اپنی کچھ ’ڈیٹس‘پر چیلسی میچ دیکھنے گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق ایشوریا رائے اپنے شوہر کی کس قدر عزت کرتی ہیں، اس حوالے سے ایک بار انہوں نے کہا تھا کہ ”مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میرے شوہر سے بڑے حسب نسب والا کوئی شخص دنیا میں نہیں ہے۔“ابھیشک بچن نے ایک بار بتایا تھا کہ ”میں اور ایشوریا دن بھر لڑتے رہتے ہیں۔“ اس پر ایشوریا نے بھی کہا کہ ”ہمارے درمیان پورا دن ایک فلم چلتی رہتی ہے۔“ابھیشک بچن نے ایک بار یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ”ایشوریا رائے پیکنگ ایک مخصوص انداز میں کرتی ہے۔ میرے خیال میں تمام سیلیبرٹی بیویاں اسی مخصوص انداز میں پیکنگ کرتی ہیں۔“

ایشوریا رائے نے ایک بار بتایا تھا کہ ”ہم دونوں بہت زیادہ کھاتے ہیں، ہم دن بھر چاکلیٹ، سنیکس اور کچھ نہ کچھ کھاتے رہتے ہیں۔“ابھیشک نے ایک بار بتارکھا ہے کہ ”ایشوریا رائے بچن ہیں جو زندگی پر توجہ مرکوز رکھنے میں میری مدد کرتی ہیں۔“ایشوریا رائے نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ”میرا شوہر میرے لیے ایک رول ماڈل کی طرح ہے۔“

ابھیشک بچن اپنی اہلیہ کی تعریف میں بتا چکے ہیں کہ انہوں نے یہ بات ایشوریا سے سیکھی کہ کس طرح افواہوں اور قیاس آرائیوں سے متاثر ہوئے بغیر زندگی گزارنی ہے۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پنجاب: پہلی سےآٹھویں جماعت کےامتحانات کی تاریخوں کا اعلان

پنجاب: پہلی سےآٹھویں جماعت کےامتحانات کی تاریخوں کا اعلان

معروف گلوکارہ نے اپنےسابق شوہر کے خلاف اغوا اور تشدد کا مقدمہ درج کروادیا

معروف گلوکارہ نے اپنےسابق شوہر کے خلاف اغوا اور تشدد کا مقدمہ درج کروادیا