in

انگریزی درست نہ بولنے پر ریسٹورنٹ کی مالکن خواتین کی ویڈیو پر پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی اور اشنا شاہ میدان میں آ گئیں کھری کھری سنا ڈالیں 

انگریزی درست نہ بولنے پر ریسٹورنٹ کی مالکن خواتین کی ویڈیو پر پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی اور اشنا شاہ میدان میں آ گئیں کھری کھری سنا ڈالیں 

انگریزی درست نہ بولنے پر ریسٹورنٹ کی مالکن خواتین کی ویڈیو پر پاکستان کے …

کراچی(ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) گزشتہ روز نجی ریسٹورنٹ کی مالکن خواتین کی جانب سے اپنے منیجر کی انگریزی کا مذاق اڑاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی جس کے باعث دونوں خواتین پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید جاری ہے تاہم اب اس میں پاکستان کے معروف ستارے بھی شامل ہو گئے ہیں اور کھری کھری سنا ڈالی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف اداکارعدنان صدیقی نے اسلام آباد کے ریستوران میں خواتین مالکن کی اپنے مینجر کا مذاق اڑانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا اپنی دل لگی کے لیے کسی کی انگریزی کا مذاق اڑانا افسوسناک ہے۔ اس طرح یہ لوگ یہ بتاتے ہیں کہ ان کا تعلق کس کلاس سے ہے۔ کاش کسی نے ان خواتین کو انگریزی کے بجائے شائستہ آداب اورعزت کرنا سکھایا ہوتا۔

اداکار احمد علی بٹ نے بھی خواتین کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا اپنی بوریت مٹانے کے لیے کسی کی انگریزی کا مذاق اڑانا اور اسے آن لائن پوسٹ کرنا نہایت افسوسناک ہے۔ جس نے بھی آپ کو انگریزی سیکھائی اس نے آپ کو انسانیت کا پہلا سبق نہیں سیکھایا ”احترام“۔ میری خواہش ہے کوئی آپ سے اردو، پنجابی، سندھی، پشتو، سرائیکی اور پاکستان میں بولی جانے والی تمام زبانیں روانی کے ساتھ بولنے کا کہے کیونکہ آپ پاکستان میں رہتی ہیں۔ بہت ہی شرمناک حرکت ہے۔

اداکار شہریار منور اور اشنا شاہ نے بھی اس واقعے کی مذمت کی۔ اشنا شاہ نے لکھا جب میں پاکستان منتقل ہوئی اوراسکرپٹس پڑھنے کے لیے اردوسیکھ رہی تھی تو ایک عقل مند خاتون نے مجھے کہا اگر تم پاکستان میں رہتی ہو اورپاکستان کی مادری زبان پڑھ اورلکھ نہیں سکتیں تو تکنیکی طور پرتم جاہل (ان پڑھ) ہو۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Woman firing

کراچی: قائداعظم کالونی میں بیوی کی فائرنگ سے شوہر قتل

بگ باس 14 کی ربینہ دلیک کی کچھ سال پرانی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی پہچاننا ہی مشکل

بگ باس 14 کی ربینہ دلیک کی کچھ سال پرانی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی پہچاننا ہی مشکل