in

کیا شوبز سیلیبرٹیز ٹی وی چینلز کیخلاف متحد ہوگئیں؟

Royalties

‎شوبز کی متعدد معروف شخصیات اپنے ڈراموں کو دوبارہ نشر کیے جانے کے باوجود رائلٹی ادا نہ کرنے پر ٹی وی چینلز کے خلاف تحریک چلانے کے لیے متحد ہوگئی ہیں۔

‎عمران عباس نے ”آرٹسٹس کو رائلٹی ادا کرو” کے پیش ٹیگ کے ساتھ لکھا ”وقت آگیا ہے”۔

‎اداکارہ ثروت گیلانی، ماہرہ خان، سارہ خان اور میکال ذوالفقار کے انسٹاگرام کو چیک کریں تو یہی پوسٹ دیکھنے کو ملے گی۔

رائلٹی سے متعلق بحث سب سے پہلے نعمان اعجاز نے شروع کی تھی، جنہوں نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ 90 کی دہائی میں پی ٹی وی پر نشر کیے جانے والے ڈرامہ نجات کو دوبارہ نشر کے باوجود انہیں صرف ایک بار ادائیگی کی گئی تھی۔

میکال ذوالفقار نے بھی اس کے بعد اپنے 2015 میں نشر کیے جانے والے ڈرامہ سیریل ”دیارِ دل” کو کئی بار دوبارہ چلائے جانے کے باوجود ادائیگی نہ کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا۔

‎ٹی وی کی معروف اداکارہ نائلہ جعفری جو گزشتہ 6 سال سے کینسر سے لڑ رہی ہیں، نے بھی گزشتہ دنوں ایج ویڈیو جاری کرتے ہوئے چینلز سے دوبارہ نشر کیے جانے والے ڈراموں پر آرٹسٹس کو ادائیگی کرنے کی درخواست کی تھی۔

نعمان اعجاز کی طرح نائلہ جعفری نے بھی تصدیق کی کہ پی ٹی وی رائلٹی ادا کرتی تھی لیکن اب یہ تصور موجود نہیں ہے۔

اس حوالے سے اداکارہ اشناشاہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اداکاروں کو انشورنس اور ریٹائرمنٹ کے منصوبے مہیا کریں۔

‎اداکار یاسر حسین نے بھی اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ ٹیکنیشن اور فنکاروں کو کسی پروجیکٹ کے لئے ایک بار معاوضہ ادا کیا جاتا ہے لیکن چینل اسی کام کو 20 بار دوبارہ نشر کرتے ہیں اور آمدنی حاصل کرتے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Naeem Ashraf Butt Art Final

تحریک لبیک سے مذاکرات کا دوسرا دور آج شام کوہوگا

عامر لیاقت لائیو پروگرام میں گرگئے، ویڈیو وائرل

عامر لیاقت لائیو پروگرام میں گرگئے، ویڈیو وائرل