in

اداکارہ میرا نے امریکا کے ہسپتال میں پیش آئے واقعے پر لب کشائی کردی

اداکارہ میرا نے امریکا کے ہسپتال میں پیش آئے واقعے پر لب کشائی کردی

اداکارہ میرا نے امریکا کے ہسپتال میں پیش آئے واقعے پر لب کشائی کردی

لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ میرا نے امریکا میں مقیم پاکستانی اداکارہ و ماڈل میرا نے وہاں اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کو بیان کردیا۔ 

اداکارہ نے امریکا میں ’نفسیاتی لاک ڈاؤن‘ اور خود کے ساتھ پیش آنے والی اذیت پر خاموشی توڑ دی۔ 

غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں میرا کا کہنا تھا کہ ایک لابی ہے جو ان کے خلاف کام کرتی ہے، یہ لابی ان کے کردار کو خراب کرنے اور ان کے سٹارڈم کو نقصان پہنچانے کا کام کرتی رہتی ہے۔

ہسپتال کے دورے کا اعتراف کرتے ہوئے میرا کا کہنا تھا کہ وہ ذہنی دباؤ کی وجہ سے کافی مشکلات برداشت کر رہی تھیں، اور یہی ان کے ہسپتال جانے کی وجہ تھے۔ 

میرا کا کہنا تھا کہ جب وہ وہاں گئیں تو ہسپتال کے عملے نے انھیں غلطی سے پاگل سمجھ لیا، حتیٰ کہ فون بھی ضبط کرلیا۔ 

میرا جی نے اپنی وضاحت یوں دی کہ ’ذہنی دباؤ اور ذہنی طور پر غیرمستحکم ہونے کو سمجھنے کی ضرورت ہے، لیکن انھوں نے اس کا فرق جاننے سے ہی انکار کردیا اور مجھے ہسپتال میں داخل کردیا۔‘ 

پاکستانی اداکارہ نے بتایا کہ ’میں پوری رات چلاتی رہیں، مدد کو پکارتی رہیں، لیکن کوئی بھی مدد کو نہیں آیا، وہ رات میرے لیے بہت ڈراؤنی تھی۔‘

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے اگلے دن میری والدہ نے وزیراعظم عمران خان اور وزیر داخلہ شیخ رشید سے انھیں ہسپتال سے ڈس چارج کروانے کی اپیل کی۔ 

انھوں نے بتایا کہ پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے درخواست جمع کروانے کی بعد مجھے ہسپتال سے ریلیز کیا۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزے کی حالت میں صبح کی کافی پینے کا بہت دل چاہتا ہے مومنہ مستحسن

روزے کی حالت میں صبح کی کافی پینے کا بہت دل چاہتا ہے مومنہ مستحسن

افغانستان: مسجد میں فائرنگ سے8افراد جاں بحق

افغانستان: مسجد میں فائرنگ سے8افراد جاں بحق