in

بھارتی اداکار ویویک دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

بھارتی اداکار ویویک دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

بھارتی اداکار ویویک دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار ویویک 59 سال کی عُمر میں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے چل بسے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تامل اداکار ویویک کو گزشتہ روز دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد اُنہیں چنئی کے ایک ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق تامل اداکار ویویک دل کی تکلیف برداشت نہ کرتے ہوئے آج صبح 4 بج کر 45 منٹ پر اس دُنیا سے رخصت ہوگئے۔

ڈاکٹروں کے مطابق تامل اداکار کو شدید قسم کا دل کا دورہ پڑا تھا جس کی وجہ سے اُن کی طبیعت سنبھل نہ سکی اور وہ آج صبح اس دُنیا سے چل بسے۔

تامل اداکار کی موت پر بالی ووڈ سمیت تامل اداکاروں کی جانب سے افسردگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

 دوسری جانب بالی ووڈ اور ساؤتھ انڈین فلموں کے بے تاج بادشاہ اور اداکاری سے سیاست میں آنے والے رجنی کانت نے بھی اپنے سوشل میڈیا پیغام میں تامل اداکار ویویک کی یوں اچانک موت پر شدید دُکھ کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ تامل اداکار ویویک تامل فلم انڈسٹری کی مقبول ترین فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دِکھا چکے ہیں۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

IHC

نئے وزیر خزانہ کیخلاف نیب اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

اداکارعمران عباس کی آواز میں بردہ شریف سنیئں

اداکارعمران عباس کی آواز میں بردہ شریف سنیئں