in

لاک ڈاؤن میں غریبوں کی سب سے زیادہ مدد کرنے والے سونو سود خود کورونا کا شکار ہوگئے ایسا پیغام جاری کردیا کہ آپ بھی داد دیں گے

لاک ڈاؤن میں غریبوں کی سب سے زیادہ مدد کرنے والے سونو سود خود کورونا کا شکار ہوگئے ایسا پیغام جاری کردیا کہ آپ بھی داد دیں گے

لاک ڈاؤن میں غریبوں کی سب سے زیادہ مدد کرنے والے سونو سود خود کورونا کا شکار …

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کی فلموں میں ولن جب کہ حقیقی زندگی میں ہیرو کی زندگی جینے والے سونو سود کورونا کا شکار ہوگئے۔

بالی ووڈ اداکار نے انسٹاگرام پر بتایا کہ ان کا آج صبح کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

سونو سود نے ضرورت مندوں کیلئے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” پریشان نہ ہوں، اس سے مجھے آپ کے مسائل حل کرنے کا کافی وقت مل جائے گا، یاد رکھیں کہ میں آپ سب کی مدد کیلئے دستیاب ہوں۔”

خیال رہے کہ گزشتہ سال کے لاک ڈاؤن میں سونو سود نے غریبوں کی اتنی مدد کی تھی کہ وہ ایک مثال بن گئے تھے۔ ضرورتمندوں کی مدد کی وجہ سے سونو سود نے اپنی جائیداد تک گروی رکھ دی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ وہ انڈیا میں ایک ہیرو بن گئے ہیں ۔ فلموں میں اگرچہ وہ ولن کا کردار نبھاتے ہیں لیکن ہیرو عوام کے خوف سے فلم کی شوٹنگ کے دوران ان کے ساتھ مار پیٹ سے انکار کردیتے ہیں۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سونے کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ

سونے کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ

مصر: افطاری بانٹنے والابچہ گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق

مصر: افطاری بانٹنے والابچہ گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق