in

کترینہ کیف نے کورونا وائرس کو شکست دیدی

کترینہ کیف نے کورونا وائرس کو شکست دیدی

کترینہ کیف نے کورونا وائرس کو شکست دیدی

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ سٹار کترینہ عالمی وبا کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئیں۔

اس حوالے سے کترینہ کیف نے کچھ دیر قبل ہی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ کافی خوش نظر آرہی ہیں۔

کترینہ کیف نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ ’اُن کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔‘

بالی ووڈ اداکارہ نے اُن تمام لوگوں اور ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے کورونا وائرس کے دوران اُن کا خیال رکھا اور اُن کی صحتیابی کے لیے پیغامات جاری کیے۔

کترینہ کیف نے مزید کہا کہ ’لوگوں کا پیار دیکھ کر بہت اچھا محسوس ہوا۔‘

واضح رہے کہ رواں ماہ کی شروعات میں کترینہ کیف کورونا وائرس کی شکار ہوگئیں تھی جس کی اطلاع اُنہوں نے اپنے سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو دی تھی۔

دوسری جانب بھارت کے معروف فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد اُنہوں نے گھر میں ہی خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بالی ووڈ کے کئی فنکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں اکشے کمار، عالیہ بھٹ، عامر خان، رنیبر کپور، فاطمہ ثنا شیخ، سنی دیول، امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن، کارتک آریان، بپی لہری اور رنگاناتھ مدھاون سمیت دیگر شامل ہیں۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حجاب کے بنا ماڈلنگ کا الزام حوثیوں نے یمن کی ماڈل اغواء کرلی

حجاب کے بنا ماڈلنگ کا الزام حوثیوں نے یمن کی ماڈل اغواء کرلی

Mobile Phone afp

پاکستان میں اسمارٹ فونز کی درآمد میں 56.74فیصد اضافہ