in

شاہ رخ خان میرے بھائی جیسا ہے اس کے لیے میں سب کچھ کرسکتا ہوں سلمان خان کا فلم میں مختصر کردار کا معاوضہ لینے سے انکار

شاہ رخ خان میرے بھائی جیسا ہے اس کے لیے میں سب کچھ کرسکتا ہوں سلمان خان کا فلم میں مختصر کردار کا معاوضہ لینے سے انکار

شاہ رخ خان میرے بھائی جیسا ہے، اس کے لیے میں سب کچھ کرسکتا ہوں، سلمان خان کا …

ممبئی (ویب ڈیسک) سلمان خان نے شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ میں مختصر کردار ادا کرنے کا معاوضہ لینے سے انکار کردیا، شاہ رخ خان کو جب تمام صورتحال سے متعلق بتایا گیا تو انہوں نے جواب دیا ’’بھائی تو بھائی ہے‘‘۔

بالی ووڈ ہنگامہ کے مطابق یش راج بینرز تلے بننے والی شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ میں سلمان خان نے مختصر کردار ادا کیا تھا اور انہوں نے فلم میں ’ٹائیگر‘ کے کردار سے انٹری دی ہے جس کے لیے فلمساز ادتیا چوپڑا نے سلمان خان کو بھاری معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا۔رپورٹس کے مطابق فلم ’پٹھان‘ کے لیے سلمان خان نے جب اپنے حصے کی شوٹنگ مکمل کرلی تو فلمساز ادتیا چوپڑا سلمان خان کے پاس گئے تاکہ انہیں معاوضہ ادا کرسکیں تاہم دبنگ اداکار نے شوٹنگ کا معاوضہ لینے سے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق ادتیا چوپڑا نے سلمان خان کو بہت منانے کی کوشش کی تاہم بالی ووڈ سلطان نے جواب دیا ’’شاہ رخ خان میرے بھائی جیسا ہے، اس کے لیے میں سب کچھ کرسکتا ہوں‘‘۔ سلمان خان کی جانب سے پیسے نہ لینے پر ادتیا چوپڑا اب انہیں مہنگا تحفہ دینے کا سوچ رہے ہیں۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Imran-Khan-Erdogan-Pakistan-Turkey

وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

یاسر کو مجھ سے پہلی نظر میں ہی پیار ہوگیا تھا لیکن مجھے یہ محسوس کرنے میں ایک ماہ لگا کہ یہ . . . اقراء عزیز نے دل کی بات کہہ دی

یاسر کو مجھ سے پہلی نظر میں ہی پیار ہوگیا تھا لیکن مجھے یہ محسوس کرنے میں ایک ماہ لگا کہ یہ . . . اقراء عزیز نے دل کی بات کہہ دی