in

سارہ خان کودراصل کیا بیماری ہے؟ مینجر نے انکشاف کردیا

سارہ خان کودراصل کیا بیماری ہے؟ مینجر نے انکشاف کردیا

سارہ خان کودراصل کیا بیماری ہے؟ مینجر نے انکشاف کردیا

کراچی (ویب ڈیسک) اداکارہ سارہ خان کے مینجر نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ ٹائیفائیڈ کا شکار ہوگئی ہیں،  ٹائیفائیڈ کی وجہ سے سارہ خان کو تیز بخار اور اُلٹی جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اسی وجہ سے اُنہیں ہسپتال میں داخل کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سارہ خان کے شوہر فلک شبیر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی سٹوری شیئر کی تھی جس میں اُن کی اہلیہ و اداکارہ سارہ خان اسپتال میں موجود تھیں۔فلک شبیر نے تصویر کے کیپشن میں بتایا تھا کہ ’سارہ خان کی طبعیت ٹھیک نہیں ہے تاہم اُنہوں نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ اداکارہ کو کیا ہوا ہے۔‘

دوسری جانب گلوکار کی یہ انسٹا گرام سٹوری دیکھنے کے بعد سارہ خان کے مداح اداکارہ کی جلد صحتیابی کے لیے دُعا کررہے ہیں اور سوشل میڈیا پر اُن کے لیے مختلف دُعائیہ پیغامات بھی جاری کررہے ہیں۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ناموسِ رسالت کی آڑمیں فورسز پرحملہ غیرشرعی ہے،زاہد محمودقاسمی

ناموسِ رسالت کی آڑمیں فورسز پرحملہ غیرشرعی ہے،زاہد محمودقاسمی

وزیراعظم کاپاکستان میڈیکل کمیشن آن لائن نظام کاافتتاح

وزیراعظم کاپاکستان میڈیکل کمیشن آن لائن نظام کاافتتاح