in

شہباز شگری کی سابقہ اہلیہ نے شادی کرلی

شہباز شگری کی سابقہ اہلیہ نے شادی کرلی

شہباز شگری کی سابقہ اہلیہ نے شادی کرلی

لاہور (ویب ڈیسک) ماڈلنگ انڈسٹری کی معروف ماڈل، فلم میکر  اور اداکار شہباز شگری کی سابقہ اہلیہ عائشہ لینیا اختر نے رواں برس خاموشی سے دوسری شادی کرلی۔

ماڈل نے اپنی دوسری شادی کی اطلاع مداحوں کو اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے دی جس میں انہوں نے شادی کی پروقار تقریب کی چند تصاویر شیئر کیں اور ساتھ طویل کیپشن لکھا۔

ماڈل نے بتایا کہ شادی کی سادہ سی تقریب ان کے والدین کے گھر میں ہی منعقد کی گئی، شادی کی تقریب سے دس دن قبل ہی تمام انتظامات مکمل کیے گئے کیونکہ طویل منصوبوں کی قائل نہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ وقت، پیسہ اور ذہنی دباؤ کی بچت کیلئے یہ مختصر تقریب منعقد کی گئی۔

ماڈل نے لکھا کہ انہوں نے اپنی شادی میں اپنا میک اپ اور سٹائلنگ خود کی ہے لہذا اس میں موجود غلطی یا کوتاہی کو نظر انداز کیا جائے۔

عائشہ نے لکھا کہ شادی کا دن ایک خوشگوار دن تھا جو انہوں نے اپنے قریبی رشتہ داروں کو اور صرف 2 قریبی دوستوں کے ساتھ گزارا اور اسے یادگار بنایا۔

انہوں نے لکھا کہ جیون ساتھی ایک نہایت مزاحیہ، حمایت کرنے والے ، حیرت انگیز انسان ہیں، مداحوں کیلئے یہ بھی کہا کہ وہ انہیں انسٹاگرام پر تلاش نہ کریں کیونکہ وہ انسٹاگرام پر ہیں ہی نہیں۔

یاد رہے کہ ماڈل عایشہ لینیا نے اداکار و ماڈل شہباز شگری کے ساتھ ایک دہائی تک رشتۂ ازدواج میں منسلک رہنے کے بعد راہیں جدا کر لی تھیں۔

جوڑے میں جون 2018 میں علیحدگی ہوگئی تھی تاہم اب شہباز شگری نے گلوکارہ آئمہ بیگ سے منگنی کرلی ہے جبکہ عائشہ لینیا بھی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

فرانس کی پاکستان میں اپنے شہریوں کو ملک چھوڑنے کی ہدایت

فرانس کی پاکستان میں اپنے شہریوں کو ملک چھوڑنے کی ہدایت

FIA RAID

ڈیجی ٹانکس کیس: ایف آئی اےکا جےآئی ٹی بنانےکا فیصلہ