in

اداکارہ سارہ خان اسپتال میں داخل

اداکارہ سارہ خان اسپتال میں داخل

معروف جوڑی سارہ خان اور فلک شبیران دنوں ترکی میں موجود ہیں جہاں طبیعت خراب ہونے پرسارہ کواسپتال میں داخل کروادیا گیا۔

سارہ کی بیماری کی اطلاع فلک نے انسٹاگرام اسٹوریزکے ذریعے فالوورز کودی ، شیئرکی جانے والی تصویرمیں سارہ کو اسپتال کے بسترپردیکھا جاسکتا ہے۔

فلک شبیرنے کیپشن میں لکھا ” اس کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے ”، تاہم انہوں نے سارہ کی بیماری کی نوعیت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔

اطلاعات کے مطابق سارہ کے منیجرکا کہنا ہے کہ اداکارہ ٹائیفائیڈ کا شکار ہوئی ہیں۔

سارہ کے مداح ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگوہوتے ہوئے نیک خواہشات پر مبنی پیغامات بھیج رہے ہیں۔

فلک شبیراور سارہ ترکی میں موجود ہیں اور دونوں کی جانب سے حالیہ دنوں میں سوشل میڈیاپر وہاں کی جانے والی سیر وتفریح کی تصاویرشیئرکی جاتی رہی ہیں۔

سارہ خان اور گلوکار فلک شبیرکے اچانک شادی کرنے سے دونوں کے مداحوں کو خاصی حیرت ہوئی تھی، 14 جولائی 2020 کو منگنی کے اعلان کے بعد اگلے ہی روز شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا اور دونوں نے 17 جولائی کو کراچی میں زندگی کے نئے سفر کاآغاز کیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سندھ:مزارات اور درگاہیں بند رکھنے کے فیصلے میں توسیع

سندھ:مزارات اور درگاہیں بند رکھنے کے فیصلے میں توسیع

حویلیاں طیارہ حادثہ،پی آئی اے کے سابق افسر کےعدالت میں اہم انکشافات

حویلیاں طیارہ حادثہ،پی آئی اے کے سابق افسر کےعدالت میں اہم انکشافات