in

سکول میں مجھے بچے چھیڑا کرتے تھے کیونکہ۔۔۔ سنی لیون نے ایک اور راز سے پردہ اٹھا دیا

سکول میں مجھے بچے چھیڑا کرتے تھے کیونکہ۔۔۔ سنی لیون نے ایک اور راز سے پردہ اٹھا دیا

“سکول میں مجھے بچے چھیڑا کرتے تھے کیونکہ۔۔۔” سنی لیون نے ایک اور راز سے پردہ …

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ سنی لیون کا کہنا ہے کہ کینیڈا میں بچپن کے دنوں میں مجھے سکول میں ڈرایا اور دھمکایا گیا۔ سکول میں بچے مجھے میری رنگت، بالوں اور لباس کی وجہ سے چھیڑا کرتے تھے۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں سنی لیون کا کہنا تھا کہ مجھے اس سطح پر ڈرایا دھمکایا نہیں گیا کہ جس طرح لوگ سوچتے ہیں کہ کچھ لوگوں نے مجھے برا بھلا کہا۔ میں سانولی رنگت، بازو اور پیروں پر گہرے سیاہ بال والی عام سی بھارتی لڑکی تھی جس کا پہناوا بھی بہت اچھا نہ تھا۔ اس وجہ سے مجھے سکول میں برے سلوک کا سامنا کرنا پڑا۔

اداکارہ کے مطابق بالغ ہونے پر بھی اس تجربے کے منفی اثرات مجھ میں قائم رہے، اس میں سے کچھ برے سلوک ساری زندگی مجھے محسوس ہوتے رہیں گے۔

سنی لیون کا کہنا تھا مجھے لگتا ہے کہ برا بھلا کہنا ایک دائرے میں گھومتا ہے۔ ہم دیکھتے ہیں کہ جب کسی کو برا بھلا کہا جائے تو وہ دوسرے لوگوں کو برا بھلا کہہ کر اپنا بدلہ لے لیتا ہے، لیکن اگر آپ کو کسی کی جانب سے برا بھلا کہا جائے تو ہم دوسروں کے ساتھ یہ برا سلوک نہ کرنے کی شعوری طور پر کوشش کر سکتے ہیں۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

City Court Karachi

کےالیکٹرک کیخلاف الزامات ثابت نہ ہونے پر شہری پر جرمانہ

آج ڈالر مہنگا لیکن ایک سال میں کتنا سستا ہوا ؟ جان کر آپ بھی کہیں گے تبدیلی آرہی ہے

آج ڈالر مہنگا لیکن ایک سال میں کتنا سستا ہوا ؟ جان کر آپ بھی کہیں گے تبدیلی آرہی ہے