in

ویڈیوز سمیت آئے روز کے سکینڈلز کے معاملے پر اداکارہ میرا نے حیران کن موقف دیدیا

ویڈیوز سمیت آئے روز کے سکینڈلز کے معاملے پر اداکارہ میرا نے حیران کن موقف دیدیا

ویڈیوز سمیت آئے روز کے سکینڈلز کے معاملے پر اداکارہ میرا نے حیران کن موقف …

لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ بہت سے سکینڈلز ایسے ہیں جنہیں وہ نہیں مانتیں کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں،مجھ سے متعلق ہر خبر خود سے بن جاتی ہے جب کہ میری خواہش ہے کہ میں کبھی میڈیا کو کوئی خبر خود دوں۔

نجی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں میرا کا کہنا تھا کہ’ میرا ویڈیو  سکینڈل آیا جسے میں اس لیے تسلیم نہیں کرتی کیوں کہ اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، اس کے علاوہ میری شادی کا ایک بہت بڑا سکینڈل آیا جسے اخباروں نے کوریج دی لیکن میں اسے نہیں مانتی کیوں کہ اس کا بھی حقیقت سے کوئی تعلق نہیں‘ ۔

اداکارہ کے جواب پر سینئر اداکار جاوید شیخ نے میرا کی شخصیت کو اہم قرار دیا اور کہا کہ خبر ہمیشہ اہم شخصیات کی ہی بنتی ہے اس لیے میرا کی ہی بنے گی کیونکہ اگر کوئی عام لڑکی پروین ہے تو اس کی تو شادی کی خبر نہیں بن سکتی ۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اداکار بننے کے لیے والد کے پیسے چرانے پر الٹا لٹکاکر پٹائی ہوئی جاوید شیخ

اداکار بننے کے لیے والد کے پیسے چرانے پر الٹا لٹکاکر پٹائی ہوئی جاوید شیخ

سونے کی قیمت میں بڑی کمی 

سونے کی قیمت میں بڑی کمی