in

گوگل نے علیزے شاہ کو رمشا خان کی اہلیہ بنا دیا لیکن یاسرحسین کا ترک اداکارہ اسرابلجک سے کیا تعلق دکھایا؟ ہنسی روکنا مشکل

گوگل نے علیزے شاہ کو رمشا خان کی اہلیہ بنا دیا لیکن یاسرحسین کا ترک اداکارہ اسرابلجک سے کیا تعلق دکھایا؟ ہنسی روکنا مشکل

گوگل نے علیزے شاہ کو رمشا خان کی اہلیہ بنا دیا لیکن یاسرحسین کا ترک اداکارہ …

لاہور (ڈیلی پاکستان آ ن لائن )گوگل تقریبا ہر ایک کے لئے مستند معلومات کا بنیادی ذریعہ ہے ، تاہم معروف سرچ انجن نے بھی اپنے قابل اعتماد صارفین کو گمراہ کرنا شروع کردیا ہے۔

گوگل پر انکشاف ہوا ہے کہ ڈرامہ سیریز ارتغل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار اد ا کرنے والی ترکش اداکارہ ایسر ا بجلک پاکستانی اداکارہ یاسر حسین کی والدہ ہیں۔جب یاسر حسین کے نام کوسرچ کیا جائے تو گوگل کی جانب سے دعوی کیا جاتا ہے کہ ایسرا بجلک ان کی ماںہیں۔

یاسر حسین کے لئے یہ بات تکلیف دہ ہو سکتی ہے کیوں کہ وہ پاکستان میں نشر ہونے والے ترک ڈراموں کے خلاف آواز اٹھارہے تھے اور اور پاکستا ن میںترک اداکاروں کو ملنے والے شہرت پر ناراضگی کا اظہار کرچکے ہیں۔

لیکن گوگل کے غلط دعوے یہی تک محدود نہیں ہیںبلکہ سرچ انجن پر رمشا خان کو تلاش کرتے ہوئے یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ ان کی شریک حیات پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ ہیں۔

 گوگل یقینی طور پر ہمیں وہ معلومات دے رہا ہے جس کے بارے میں ہم نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔

لیکن بنیادی سوال یہ ہے کہ کیا ہم مستند معلومات فراہم کرنے کے لئے ہمیشہ گوگل پر انحصار کرسکتے ہیں یا گوگل کی جانب سے جان بوجھ کر گمراہ کیا جارہا ہے۔

علیزے شاہ 20 سالہ پاکستانی ٹیلی ویژن کی اداکارہ ہیں جنھیں ایک معروف ڈرامہ سیریل احد وفا میں ’دعا‘ کے کردار سے شہرت ملی تھی جبکہ رمشا خان 26سالہ اداکارہ ہیں جنہوں نے عشقیہ او کیسا ہے نصیباں جیسے ڈراموں میں حصہ لیا ہے۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sindh-High-Court-1

کتوں کی بہتات، ویکسین کی عدم دستیابی: انتظامیہ سےجواب طلب

لڑکا میرے پاس سیلفی بنانے کیلئے آیا تو اس نے ماسک نہیں پہن رکھا , میں نے اسے پیچھے ہٹنے کا کہا تو ۔۔شہزادرائے کے ساتھ حیران کن واقعہ 

لڑکا میرے پاس سیلفی بنانے کیلئے آیا تو اس نے ماسک نہیں پہن رکھا , میں نے اسے پیچھے ہٹنے کا کہا تو ۔۔شہزادرائے کے ساتھ حیران کن واقعہ