in

بلال مقصود نےعدنان صدیقی کی ویڈیو کو نیا رنگ دےڈالا

بلال مقصود نےعدنان صدیقی کی ویڈیو کو نیا رنگ دےڈالا

موسیقار بلال مقصود نے اداکارعدنان صدیقی کی وائرل ویڈیو پر ویڈیو بناڈلی ۔

عدنان صدیقی کی ویڈیو کو بلال مقصود نے نیا رنگ دیا اور بانسری کے ساتھ پیانو کا استعمال کرتے ہوئے میوزک ویڈیو بناڈالی ۔

بلال مقصود نے انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ’میں نے عدنان صدیقی کی یہ ویڈیو اُن کےانسٹاگرام پر دیکھی اور میں نے سوچا کہ میں بھی اس ویڈیو میں اپنا حصہ ڈالوں‘تاہم انہوں نے صرف مزاح کیلئے یہ ویڈیو بنائی۔

گزشتہ روز اداکارعدنان صدیقی کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ مہارت سے سریلے انداز میں بانسری بجاکر بھارتی اداکارامیتابھ بچن، جیا بچن اورریکھا کوخراج تحسین پیش کررہے تھے ۔

اداکار عدنان صدیقی نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ بھارتی ہدایتکار یش چوپڑا کی مشہورفلم ’سلسلہ‘کو وہ متعدد باردیکھ چکے ہیں اوراب بھی وہ اپنے پسندیدہ ہدایتکار’یش چوپڑا‘ کی اس فلم کوبارباردیکھ سکتے ہیں حالانکہ فلم میں دکھائے گئے ’لوٹرائنگل‘ پرفلم کی ریلیزکے بعد کافی تنازعہ کھڑا ہوا تھا۔

عدنان صدیقی نے لکھا کہ فلم میں اداکاری کرنے والے امیتابھ بچن، جیا بچن اورریکھا کی اداکاری اپنی اپنی جگہ بہترین تھی۔ اداکارنے سب سے زیادہ امیتابھ بچن کواداکاری اورگلوکاری سے متعلق خراج تحسین پیش کیا۔ اداکارنے کہا کہ امیتابھ بچن ایک پیشہ ورانہ اداکارہیں جنکی میں بہت تعریف کرتا ہوں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پیپلزپارٹی نے ناراضگی سے غلطی چھپانے کی کوشش کی، راناثناء

پیپلزپارٹی نے ناراضگی سے غلطی چھپانے کی کوشش کی، راناثناء

کراچی: طارق روڈ پر موٹرسائیکل میں نصب بم ناکارہ بنادیاگیا

کراچی: طارق روڈ پر موٹرسائیکل میں نصب بم ناکارہ بنادیاگیا