in

مینٹل اسپتل میں داخلے کی خبروں پرمیراکاردعمل

مینٹل اسپتل میں داخلے کی خبروں پرمیراکاردعمل

اداکارہ میرا نے امریکا میں مینٹل اسپتال میں داخلے کی خبروں کے حوالے سے اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔

چند روز قبل سوشل ميڈيا پر میرا کے حوالے سے اطلاعات سامنے آئیں تھیں کہ وہ امريکا ميں چیک اپ کے لیے اسپتال گئیں جہاں انہوں نے پروٹوکول اور اپنی شہرت کے حوالے سے ڈاکٹر کو بتایا، اس حوالے سے کچھ ديرکی بحث کے بعد ڈاکٹر نے اداکارہ کی ذہنی حالت کے حوالے سے مشکوک ہوتے ہوئے مینٹل ہیلتھ والوں کو اطلاع دی۔

اسی حوالے سے انسٹاگرام پر میرا نے ایک انگریزی قول شیئرکرتے ہوئے خود پرتنقید کرنے والوں کو مہذب انداز میں جواب دیا۔

قول کے مطابق ” آپ کتنے ہی پڑھے لکھے، باصلاحیت، امیر کیوں نہ ہوں لیکن آپ کا دوسروں سے کیا جانے والا سلوک آپ کے بارے میں سب بیان کردیتا ہے ”۔

میرا کے پاگل خانے جانے کی اطلاعات پران کی والدہ کی جانب سے بھی ویڈیو بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی تھی، بعد ازاں سماء کے پروگرام میں شفقت زہرا نے بتایا تھا کہ میرا نے مجھےکال کرکے کہا کہ” میں ٹھیک ہوں صرف دو تین گھنٹے اسپتال میں تھی، اب گھر آگئی ہوں ”۔

میرا کے منیجر قاسم علی نے بھی ان کے مینٹل اسپتال میں ایڈمٹ ہونے کی تردیدکرتے ہوئے کہا تھا کہ میرا بالکل ٹھیک ٹھاک ہیں،ایسی باتیں صرف افواہیں ہیں۔

ایک اور انسٹاپوسٹ میں میرا نے ہمایوں سعید ، ان کی اہلیہ ثمینہ، بیٹی ثناء شاہنوازاوردیگرکے ہمراہ تصاویرشیئرکرتے ہوئے بتایا کہ ” بہت جلد کچھ نیا آرہا ہے”۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

رمضان کےچاند پر رویت ہلال کمیٹی کااجلاس کل ہوگا

رمضان کےچاند پر رویت ہلال کمیٹی کااجلاس کل ہوگا

شیخ رشیدآج تک کنوارے کیوں؟حریم شاہ نےوجہ بتادی

شیخ رشیدآج تک کنوارے کیوں؟حریم شاہ نےوجہ بتادی