in

فیصل جاوید نےرمضان سےقبل 2خوشخبریاں سنا دیں

Faisal Javed Khan

پاکستان میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے والا ترک ڈرامہ سیریل ” ارطغرل غازی” ماہ رمضان میں نئی کی نئی اقساط سے دیکھنے والوں کو محظوظ کرے گا جبکہ تُرکی میں بھی پاکستانی ڈرامے کو ڈبنگ کر کے نشرکرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما اورسینیٹر فیصل جاوید خان نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ”پی ٹی وی ماہ رمضا میں روزانہ شام 7 بج کر 45 منٹ پر ارطغرل کی نئی اقساط نشر کرے گا، ارطغرل سیریز ثقافت اور اسلام کی عمدہ عکاسی اور ترکی کی تاریخ کا حیرت انگیز سفر ہے”۔

زیراعظم عمران خان کی خواہش پر ترک ڈرامے کو اردو زبان میں ڈب کرکے گزشتہ سال یکم رمضان المبارک سے سرکاری ٹی وی پر نشر کیا جا رہا ہے۔ ڈرامے میں 13ویں صدی میں سلطنت عثمانیہ کے قیام سے قبل اسلامی فتوحات دکھائی گئی ہیں۔

اگلی ٹویٹ میں فیصل جاوید نے لکھا ” ایک اوربڑی خوشخبری جلد آرہی ہے ، پاکستانی پروڈکشن کو ترک زبان میں ڈبنگ کرکے ترکی میں نشر کیا جائے گا۔ ایسا دونوں ممالک کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹریز کے درمیان علم، خیالات، ٹیلنٹ اور مواد کے دو طرفہ تبادلے کے تحت کیا جائے گا ”۔

تاہم فیصل جاوید نےاپنی ٹویٹ میں مذکورہ پاکستانی ڈرامے کا نام یا اس سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائیں، لیکن ان کی ٹویٹ نے شائقین کو تجسس میں مبتلا کردیا کہ آخر وہ کون ساپاکستانی ڈرامہ ہے جسے تُرکی میں نشرکیے جانے کیلئے منتخب کیا گیا۔

بیشتر صارفین نے اپنے تبصروں میں امکان ظاہر کیا کہ یہ ہمایوں سعید اور عائزہ خان کا ” میرے پاس تم ہو” یا حمزہ علی عباسی اور سجل علی کا ” الف”ہوسکتا ہے۔

اس سے قبل پاکستان اور ترکی کے مابین مشترکہ منصوبے پر کام کرنے کا معاہدہ طے پاچکا ہے جس کے تحت ممکنہ طور پر ٹی وی سیریل ” تُرک لالا” تیار کی جائے گی۔ ترکی کا دورہ کرنے والے اداکار ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی نے اس حوالے سے بتایا تھا کہ ابتدائی طور 3 سیزن بنائے جائیں گے اور ہر سیزن کی 30 اقساط ہوں گی ۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گورنر سٹیٹ بینک نے عید پر ترسیلات زر مزید بڑھنے کی پیش گوئی کردی

گورنر سٹیٹ بینک نے عید پر ترسیلات زر مزید بڑھنے کی پیش گوئی کردی

پہلی نوکری مہندی آرٹسٹ کی تھی لیکن پیسے کتنے ملتے تھے؟ حرامانی نے بتادیا

پہلی نوکری مہندی آرٹسٹ کی تھی لیکن پیسے کتنے ملتے تھے؟ حرامانی نے بتادیا