in

دراصل محبت کی ابتداء کب ہوئی تھی؟ ابھیشک بچن اپنی اہلیہ ایشوریہ رائے کیساتھ  رومانوی تعلق کے  بارے میں پہلی بار کھل کر بول پڑے

دراصل محبت کی ابتداء کب ہوئی تھی؟ ابھیشک بچن اپنی اہلیہ ایشوریہ رائے کیساتھ  رومانوی تعلق کے  بارے میں پہلی بار کھل کر بول پڑے

دراصل محبت کی ابتداء کب ہوئی تھی؟ ابھیشک بچن اپنی اہلیہ ایشوریہ رائے کیساتھ  …

ممبئی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکار ابھیشک بچن نے ایشوریہ رائے کیساتھ اپنے رومانوی تعلق کی ابتداء سے متعلق   بتایا کہ ایشوریہ سے محبت فلم امراو  جان کی عکس بندی کے دوران ہوئی ، ان کا کہناتھاکہ  ’ایشوریہ سے محبت کے بعد کائنات کے ہر ذرے نے انہیں ملانے کی سازش کی ‘۔ابھیشک اور ایشوریہ کی شادی سال 2007میں ہوئی تھی اور ان کی ایک بیٹی آرادھیابھی ہے ۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنی نئی فلم بِگ بُل کی تشہیر کے دوران ابھیشک سے کہا گیا کہ وہ اپنی فلموں کو کامیاب ،ناکام یا کیرئیر بنانے والی کا نام دیں ، جب ان سے امراو¿ جان کا پوچھا گیا تو ابھیشک نے جواب دیا کہ یہ کامیاب رہی کیوں کہ اسی کی وجہ سے یہ سب ( ایشوریہ سے محبت اور شادی ) ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ ایشوریہ ان پہلی کو اسٹار ز میں شامل ہیں جن کیساتھ انہوں نے کام کیا ،ہماری پہلی فلم ’ڈھائی اکشر پریم کے‘ تھی جو تکنیکی طور پر میری دوسری فلم تھی جس کی شوٹنگ میں نے رفیو جی کی شوٹنگ ختم ہونے کے فوراً بعدشروع کی ۔ابھیشک نے کہا کہ ایشوریہ میری بہت اچھی دوست بھی تھیں اور ہم نے بہت سی فلموں میں اکٹھے کام بھی کیا تھا ، ہم میں تھوڑا بہت جو بھی تھا ، جس کے بعد کائنات کے ہر ذرے نے ہمیں ملانے کی سازش کی ۔ابھیشک کی نئی فلم بگ بل جمعرات کو ڈزنی ہاٹ سٹار پر ریلیز ہوئی تھی ۔

ماضی میں ایشوریہ رائے ابھیشک بچن کے پروپوز کرنے سے متعلق بتا چکی ہیں۔ ایک انٹرویو میں ایشوریہ نے بتایا کہ ابھیشک کی جانب سے انہیں پرپوز کرنے کا لمحہ انہیں ایک خواب کی مانند لگا ۔ فلم سیٹس پر تو ہوتا ہے لیکن آف دی اسکرین یہ سب بہت عجیب ہے ۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

موبائل کچن ٹرک کا جال پورے ملک میں پھیلایا جائیگا،وزیراعظم

موبائل کچن ٹرک کا جال پورے ملک میں پھیلایا جائیگا،وزیراعظم

پی ایس ایل 2021 کےبقیہ میچز کا شیڈول جاری

پی ایس ایل 2021 کےبقیہ میچز کا شیڈول جاری