in

وہ وقت جب اداکارہ مونیکا بیدی کو انڈرورلڈ ڈان سے پیار ہوا اور اسی جرم میں 5 سال جیل کاٹنا پڑی

وہ وقت جب اداکارہ مونیکا بیدی کو انڈرورلڈ ڈان سے پیار ہوا اور اسی جرم میں 5 سال جیل کاٹنا پڑی

وہ وقت جب اداکارہ مونیکا بیدی کو انڈرورلڈ ڈان سے پیار ہوا اور اسی جرم میں 5 …

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اور ممبئی کے انڈر ورلڈ کا رشتہ کافی پرانا ہے، شروع سے ہی یہاں انڈرورلڈ کے اثر کے تحت فلمیں بنتی رہی ہیں۔ بالی ووڈ اور انڈرورلڈ کے حوالے سے بہت سے واقعات بھی سامنے آتے رہتے ہیں جن میں سے ایک منفرد واقعہ ابو سلیم اور مونیکا بیدی کی محبت کا ہے۔

اداکارہ مونیکا بیدی کی انڈر ورلڈ ڈان ابو سلیم سے پہلی بار دبئی میں ملاقات ہوئی اور دیکھتے ہی وہ اس کے پیار میں پڑ گئیں۔ مونیکا بیدی نہیں جانتی تھیں کہ ابو سلیم انڈرورلڈ ڈان ہے بلکہ وہ اسے ارسلان علی کے نام سے جانتی تھیں۔

مونیکا بیدی بیان کرتی ہیں کہ ابو سلیم اتنا سلجھا ہوا شخص تھا اور اس کا بات کرنے کا انداز ایسا تھا کہ وہ کسی بھی پہلو سے انڈرورلڈ کا ڈان نہیں لگتا تھا لیکن پھر وہ وقت بھی آیا جب دونوں کو پرتگال میں گرفتار کرلیا گیا۔ اداکارہ مونیکا بیدی پر اس وقت بھید کھلا کہ وہ جس شخص کے پیار میں پاگل ہیں وہ دراصل کون ہے۔ اداکارہ کو اس انجان محبت کے جرم میں پانچ سال جیل کاٹنی پڑی جبکہ ابو سلیم بھارت میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

فیصل آباد: پسندکی شادی کرنیوالے جوڑے پرفائرنگ، شوہرجاں بحق

فیصل آباد: پسندکی شادی کرنیوالے جوڑے پرفائرنگ، شوہرجاں بحق

سوتیلی ماں نے موبائل کیلئے پیسے دینے سے انکار کیا تو لڑکے نے انتہائی قدم اٹھالیا

سوتیلی ماں نے موبائل کیلئے پیسے دینے سے انکار کیا تو لڑکے نے انتہائی قدم اٹھالیا