in

اخلاقی قدریں یاخواہشات؟شہزاد شیخ کی مختصرفلم”گرمی”دیکھیے

اخلاقی قدریں یاخواہشات؟شہزاد شیخ کی مختصرفلم”گرمی”دیکھیے

انٹرٹینمٹ پلیٹ فارم سی پرائم نے کئی ہٹ پراجیکٹس کے بعد ایک اور مختصرفلم ” گرمی ” ریلیزکردی ہے۔

منفرد نام کی حامل اس مختصرفلم کے مرکزی کرداروں میں شہزاد شیخ، شبیرجان اور سملیٰ حسن نمایاں ہیں۔

فلم کی کہانی نچلےدرجے کے سرکاری ملازم حیدرکے گردگھومتی ہے جو والدہ کے ہمراہ ایک چھوٹے سے اپارٹ٘منٹ میں رہتا ہے۔ کمزورمالی حالت کے باعث پرسکون زندگی نہ گزارنے والے حیدرنے کبھی اے سی کی ٹھنڈک کا مزا نہیں چکھا تھا، وہ حبس اور گرمی سے بھرپورراتوں میں اسی کشمکش کا شکاررہتا کہ کام کرنے والی جگہ پر چوری کرے یا نہیں۔

اس کے بعد ”گرمی ” میں آنے والا ایک غیر متوقع موڑ ناظرین کو حیرت میں مبتلا کردیتا ہے۔

فلم کی ایگزیکٹوپروڈیوسرسیمیں نوید کے مطابق” فلم میں ایک صورتحال ایسی سامنے آتی ہے جب کوئی خود سے سوال کرتا ہے کہ اسکے لیے کیا چیززیادہ اہمیت رکھتی ہے، اخلاقی قدریں یا اسکی خواہشات۔ یہ پروجیکٹ ہمیں زندگی کے اہم سبق سکھاتا ہے”۔

فلم ”گرمی ” کی ہدایات بدرمحمود نے دی ہیں جبکہ اس کی کہانی فاطمہ فیضان نے تحریر کی ہے۔

اس سے قبل سی پرائم پر نام کیا رکھا، اجنبی، ڈانسنگ ڈول سمیت کئی سُپرہٹ پراجیکٹس نشرکیے جاچکے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pakistan Under19

پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش ملتوی

میرا امریکہ کے ہسپتال میں کیا کرنے گئیں تھی؟ مینٹل ہسپتال میں داخل ہونے کی خبروں پر اداکارہ نے بیان جاری کر دیا

میرا امریکہ کے ہسپتال میں کیا کرنے گئیں تھی؟ مینٹل ہسپتال میں داخل ہونے کی خبروں پر اداکارہ نے بیان جاری کر دیا